ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا برفانی طوفان کی لپیٹ میں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری،برفانی طوفان سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے،شدید سردی سے 9 افراد ہلاک ہوگئے،
ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفافی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے،ادھر کینیڈا میں شدید برفباری سے 150 زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں بھی طوفانی برفباری کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جنوبی اونٹاریو میں 15 سے 25 سینٹی میٹر اضافی برفباری کا امکان ہے۔
بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں تلخ کلامی کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برفانی طوفان
پڑھیں:
کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد
کوئٹہ:بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے تحت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آج صبح سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے، برفباری کے باعث وادی زیارت نے سفید چادر اوڑھ لی۔
زیرو پوائنٹ، چکور تنگی، ملی گٹ اور سڑی کے مقام پر بھی برفباری جاری ہے، برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
کوئٹہ اور گردونواح میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا۔
https://www.facebook.com/Balochistanweatherforecast/videos/1192492148962001/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FxRdqS8xPHg%2Fشہر و اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جو اگلے 12 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سبی شہر اور گردونواح میں موسم بہار کی پہلی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس موسم سرد ہوگیا۔
مستونگ شہر و گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہوگیا۔