آئی آر جی سی کی ایئرفورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ آپریشن صادق ون میں ہم نے تقریباً 160 ڈرونز لانچ کیے، جسے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون آپریشن سمجھا جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کو یقینی طور پر انجام دیا جائے گا۔ جس طرح آپریشن وعدہ صادق ون اور ٹو انجام دیا گیا اسی طرح وعدہ صادق 3 آپریشن ضرور انجام دیا جائے گا، ہم اپنے پاس موجود اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔ بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے مزید کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں بہت سی پیشرفت ہوئی ہے اور یہ خطہ بہت سے عالمی واقعات کا ذریعہ رہا ہے۔ لیکن حالیہ دور کا آغاز الاقصیٰ طوفان سے ہوا۔ حماس کی طرف سے ڈیزائن اور انجام دیا گیا ایک آپریشن جس کے نتیجے میں صیہونی حکومت کو سٹریٹجک شکست ہوئی، یہ بہت ہی اہم واقعہ تھا۔ وعدہ صادق آپریشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ یہ آپریشنز صیہونی حکومت کے غلط حساب کتاب کا نتیجہ تھے، کیونکہ صیہونی حکومت ہمارے قونصل خانے پر حملہ کرنے کے بعد سمجھ رہی تھی کہ ایران براہ راست جواب نہیں دے گا اور جنگ سے گریز کریگا، یہ غلط اندازہ تھا جو انہون نے لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سرخ لکیریں ہیں جنہیں وہ پہنچاننے سے قاصر تھے، یہی وجہ ہے کہ یہ آپریشنز ہوئے۔ ہمارے پاس یہ طاقت کافی عرصہ پہلے سے تھی، ہم نے اسے عوام اور نظام کے دفاع کیلئے اپنے پاس رکھا اور جہاں ضروری ہوا وہاں استعمال کیا۔

آپریشن وعدہ صادق 3 کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن خدا کے حکم سے انجام دیا جائے گا لیکن ہم اس موقع کو ضائع نہیں کرینگے، جس طرح آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 کیا گیا اسی طرح وعدہ صادق 3 آپریشن کو یقینی طور پر انجام دیا جائے گا۔ آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 کے دوران امریکی بحری جہاز، جن کے پاس کل 200 میزائل تھے، صرف 8 میزائل فائر کر سکے، اور آپریشن وعدہ 2 میں، انہوں نے صرف 12 میزائل فائر کیے۔ لیکن آپریشن وعدہ صابق 2 میں ہم نے خدا کے فضل سے اپنے 75 فیصد میزائلوں کو ہدف پر نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا آپریشن صادق ون میں ہم نے تقریباً 160 ڈرونز لانچ کیے، جسے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون آپریشن سمجھا جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آپریشن کے دوران صیہونی ریاست کے تحفظ کیلئے سب سے زیادہ دفاعی حربوں کا استعمال کیا گیا جس کیلئے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور اردن کی فضائیہ کی مدد حاصل کی گئی، ان پانچ ممالک کی ریڈار سہولتوں کے علاوہ 203 طیارے آسمان میں ہمارا مقابلہ کرنے کیلئے تعینات تھے، ان سب کے باوجود ہم نے سب سے بڑا حملہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر علی حاجی زادہ انجام دیا جائے گا کہ آپریشن نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 

پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

لکی پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جن کا لکی پولیس بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) لکی جواد اسحاق  کی سربراہی میں لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا اور اس میں مقامی امن کمیٹی اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران صبح 10:45 بجے پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور کئی کے  زخمی ہو کر فرار ہونے کی اطلاعات پر علاقے میں سرچ آپریشن کے ذریعے ان کا پیچھا جاری ہے۔

ڈی پی او لکی کے مطابق لکی مروت کی عوام نے بے مثال بہادری اور ملک سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی پولیس کے شانہ بشانہ لڑ کر لکی پولیس کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی جرات اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن میں شامل جوانوں کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے لکی مروت کے غیور عوام کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
  • شہرہ آفاق لیڈی ڈیانا اور ان کا المناک انجام
  • لکی مروت، پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ لکی پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک 
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • لکی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن؛ 3 خوارجی  جہنم واصل