Islam Times:
2025-02-20@19:46:50 GMT

رائیونڈ، لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

رائیونڈ، لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا

تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر  معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر  معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ سوموار کی صبح دعا کیساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوجائے گا۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔

نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔

گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی نتاشا بیگ نے یہ بتایا کہ اگرچہ ابھی ان کی شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، مگر وہ کسی عام مرد سے نہیں بلکہ ایک کورین اداکار سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اپنے پسندیدہ دو کورین اداکاروں کا بھی ذکر کیا، جنہیں وہ دل سے پسند کرتی ہیں۔

نتاشا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی شیئر کیا کہ ان کی شکل و صورت کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں چینی سمجھتے ہیں، اور جب وہ اردو بولتی ہیں تو لوگ حیرانی کا اظہار کرتے ہیں کہ ایک چینی خاتون اردو اتنی صاف بول سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، نتاشا نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ کرکٹر تھیں اور تقریباً 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلتی رہیں۔

نتاشا بیگ کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی خواہش کو مذاق میں لے رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کی خواہش کے پورا ہونے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلا دیشی ٹیم لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی ،بھارت کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا؟

متعلقہ مضامین

  • نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، لاہور ہائیکورٹ
  • 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ
  • بارشوں اور دھند کے سبب بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ
  • کراچی‘معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف
  • احتیاط برتیں ،معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں
  • پی پی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا
  • معروف ٹک ٹاکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
  • پی ٹی آئی کا پنجاب میں حکومت مخالف احتجاج کا فیصلہ، شیڈول سامنے آگیا
  • معروف کرکٹر جے پی ڈومنی اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی