WE News:
2025-02-20@20:02:36 GMT

چین کے اسنو گاؤں میں جعلی برفباری نے سیاحوں کو ناراض کردیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

چین کے اسنو گاؤں میں جعلی برفباری نے سیاحوں کو ناراض کردیا

چین کے ایک سیاحتی گاؤں جو برفیلے مناظر کے لیے جانا جاتا ہے ، نے غیر متوقع گرم موسم کے دوران جعلی برفباری دکھانے پر سیاحوں سے معذرت کرلی ہے۔

چینی صوبے سیچوان کے گاؤں چینگدو میں نئے قمری سال کی تعطیل کے دوران موسم غیر معمولی طور پر گرم رہا، یعنی برفباری نہیں ہوئی، دوسری طرف سیاحوں کو امید تھی کہ وہ جنوری میں اس سیاحتی شہر میں برفباری سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیاہمالیائی گلیشیئرز 2100ء تک 75فیصد پگھل جائیں گے؟

برفباری نہ ہونے پر چینگدو کی انتظامیہ نے کاٹن اور صابن کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی برفباری دکھائی اور اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر سیاحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

آن لائن تصاویر میں روئی کی اون کی بڑی شیٹ دکھائی گئی ہیں جو زمین  اور مکانات کی چھتوں پر پھیلی ہوئی ہیں، لیکن گاؤں نے انکشاف نہیں کیا کہ یہ حقیقی برف نہیں تھی، دوسری طرف سیاحوں کو لگا کہ یہ حقیقی برفباری ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارفین نے گاؤں کے اس منظر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ برف کے بغیر برفیلا گاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور برف باری میں کمی، کیا بلوچستان میں خشک سالی ہوسکتی ہے؟

چینی سوشل میڈیا ایپ وی چیٹ پر گاؤں کے منتظمین نے لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں، چینگدو اسنو ولیج پروجیکٹ نے لکھا ’ برفیلا ماحول پیدا کرنے کے لیے سیاحوں کے گاؤں نے برف کے لیے روئی خریدی، لیکن سیاحوں نے متوقع اثر حاصل نہیں کیا اور سیاحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔‘

دوسری طرف چین کے موسمی بیورو نے خبردار کیا ہے کہ چین کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں لمبی گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ملک میں غیر متوقع طور پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسنو گاؤں جعلی برفباری چین چینگدو سیچوان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسنو گاؤں جعلی برفباری چین چینگدو کے لیے

پڑھیں:

’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، وہ باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو کچھ چل رہا ہے وہ میری سمجھ سے باہر ہے، 5 دن ہوگئے عمران خان سے رابطہ نہیں ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ ایک غیر اہم کیس میں دلائل دیے جارہے ہیں جیسے ملٹری کورٹس کا فیصلہ وکیلوں کی دلیلوں سے ہونا ہو، بیرسٹر گوہر لاہور چلے گئے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ سوائے ان کے 2 وکلا مبشر اور فیصل کے کوئی بندہ نظر نہیں آرہا، باقی لوگ غیر متعلق کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ میں نہیں ہوں، 1900 کارکن ابھی بھی گرفتار ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے آپ نے کیا کیا؟ پورے انتخابات چوری ہوئے آپ گھر پر بیٹھے رہے، لیکن سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میرے اوپر ہورہی ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ایک سازش کے تحت اسٹبلشمنٹ نے ہم جیسے لوگوں کو نکالا، ہمیں ٹھڈے اور مکے مارے گئے اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، ہمارے عذاب ختم نہیں ہوئے لیکن ہمارے خلاف پیسے دے کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی شعیب شاہین پر فواد چوہدری کے حملے کی مذمت

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت سے پوچھیں کہ ایک گھنٹہ جیل نہیں گئے، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم سے پوچھتا ہوں کتنی دیر جیل میں رہے اور باہر کیسے جاتے ہیں؟ شعیب شاہین پچھلے دنوں ہی باہر گئے اور فنڈنگ کرکے واپس آگئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ قیادت اگر مخلص ہوتی تو اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگاتی، یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، عمران خان باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی، اس لیے ہم نے عمران خان ریلیز کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیل جلد لے کر آؤں گا، انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے اکھٹے ہوجائیں باقی سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی رہائی عمران خان فواد چوہدری

متعلقہ مضامین

  • مکینیکلی اچھی گاڑی میں سفر کریں، شدید برفباری کے باعث مری میں سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری
  • مری ، نتھیاگلی، ایوبیہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
  • خیبرپختونخوا حکومت نے کرم کے چار گاؤں خالی کرنے کی ہدایت کردی، حتمی آپریشن کا فیصلہ
  • خوراک، دواؤں کی رسد لے جانے والوں پر فائرنگ، کرم کے کئی گاؤں خالی کروانے کا فیصلہ
  • لوئر کرم: فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کے لیے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے احتجاج کیوں شروع کردیا؟
  • ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
  • ٹورازم انڈسٹری اور ہماری معیشت
  • شیرافضل مروت پارٹی کیخلاف ڈٹ گئے، قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے سے انکار