دنیا کے قطبی کنارے برف سے محروم ہونے لگے، سائنسدانوں کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)برفیلے براعظم قطبِ شمالی و جنوبی کئی جنگلی حیات کے لیے آماجگاہیں بھی ہیں اور سورج کی روشنی کو منعکس کرکے خلا میں واپس بھی لوٹاتی ہیں تاکہ ہمارے سیارے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے لیکن دونوں قطبی کناروں میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ قطب شمالی اور جنوبی پر دنیا کی سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
چونکا دینے والے نقشوں سے پتہ چلتا ہے کہ تاریخی اوسطاً سطح (1981 سے 2010) کے مقابلے میں دونوں قطبوں سے ہزاروں میل برف غائب ہوچکی ہے۔ امریکی نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر (این ایس آئی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، آرٹک اور انٹارکٹک برفیلے سمندروں نے حال میں 15.76 ملین مربع کلومیٹر برف کی سطح دکھلائی ہے۔
(جاری ہے)
اس اعداد و شمار کو اگر دو حصوں میں بانٹتے ہیں تو انٹارکٹک میں 20 لاکھ 12 ہزار کلومیٹر سمندری برف ہے جبکہ آرکٹک میں 13.64 ملین کلومیٹر۔
یہ سال 2023 کے جنوری سے فروری تک کے 15.93 ملین مربع کلومیٹر کی کم ریکارڈ سطح سے زیادہ کم ہے۔ متعلقہ ڈیٹا مسلسل سیٹلائٹ سینسر کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے جو برف کی سطح سے خارج ہونے والی مائیکرو ویوز کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ موسمیاتی سائنس دانوں کا خیال ہے کہ تشویشناک نئی نچلی سطح گرم ہوا اور گرم پانیوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جو گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہیں۔نئی ریکارڈ کی گئی نچلی سطح گرم ہوا اور گرم پانیوں کی وجہ سے ہوئی ہے جو گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سعودی عرب نے خطرے کی وارننگ جاری کردی، مکہ اور مدینہ میں ہائی الرٹ
سعوی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں اس وقت موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی صورتحال جمعرات، 20 فروری تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، اولے اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔
مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں تیز ہواؤں، اولوں اور سیلاب کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق، سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جن میں دارالحکومت ریاض، حائل، القصیم، مشرقی صوبہ، شمالی سرحدی علاقے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شامل ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرما، رنیہ، ترویہ، بحر، الجموم، خلیص اور الکامل شامل ہیں۔مزید برآں، بعض علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے، جس سے درجہ حرارت میں اچانک کمی ہو سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی