2025-02-19@07:49:54 GMT
تلاش کی گنتی: 2310

«کیلئے دعا»:

(نئی خبر)
    نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، سینئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، سینئرجوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ممبران پارلیمنٹ جو غریب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں جاتے ہیں اور پھر محنت کشوں کو فراموش کر کے اپنی مراعات اور اختیارات میں اضافہ کے لیے تمام پارٹیوں کے ممبران مشترکہ طور پر ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ حال ہی میں ارکان پارلیمنٹ کے تمام ارکان اور صوبائی اسمبلیوں نے اپنی تنخواہوں...
    ذرائع کے مطابق صدر مملکت آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
    سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس سے پانچ پانچ سینئر ججز کے نام پر غور کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے دو 2 جبکہ پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک ایک جج کو سپریم کورٹ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے چار جج جن میں جوڈیشل کمیشن کے دو ارکان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں نے اجلاس موخر کرنے جبکہ کمیشن کے پی ٹی آئی کے رکن علی ظفر نے بھی اجلاس مشروط طور پر موخر کرنے کے...
    کراچی:ـ شہر قائد میں کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کی تعمیر...
    کراچی: سہ ملکی ون ڈے سیریز میں دوسرا میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔ قومی سکواڈ اپنا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے لاہور سے کراچی پہنچا، پاکستانی ٹیم کل نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس بھی کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کل 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کرے گی، پاکستان سیریز میں اپنا دوسرا میچ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 10 فروری 2025 کو  لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ پولیس نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے...
     پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست پرسماعت رواں ہفتے 12 فروری بدھ کے روزہوگی، اس دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
     ویب ڈیسک : حکومت اور سرکاری ملازمین کی قیادت کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد سرکاری ملازمین نے 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے گرینڈ دھرنے کو 20 فروری تک مؤخر کر دیا ہے۔  حکومت نے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت کرنا ہے، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوارڈینیٹر، رحمان باجوہ نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا  اس سے قبل سرکاری...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ تین سال سے جاری روس یوکرین جنگ کے بارے میں مذاکرات کے ذریعے اختتام کرنے پر بات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ  روسی منصب نے اس بات کا اظہار کیا ہےکہ روسی مذاکرات کار امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ پوتن “جنگ کے میدان میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ ہے لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ “مجھے امید ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ جلد ختم  ہو گی،...
    لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے نام طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام طلب کرلیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزید4 ایڈیشنل ججوں کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے 13 فروری تک نام طلب کرلیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل جج ضلعی ججوں میں سے لیے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیوں کیلیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیے گئے ہیں۔
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اُن سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان محنت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔
    پنجاب اسمبلی : فوٹو فائل پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی سال 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق  مالی سال 21-2020 میں ڈی جی خان کیلئے جاری بجٹ کا 77 فیصد استعمال ہی نہ ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق  بجٹ جاری ہونے کے باوجود ڈی جی خان میں معمولی نوعیت کے کام بھی نہ ہو سکے، ترقیاتی اسکیموں کے جاری بجٹ کا  98 فیصد بھی خرچ نہ ہوا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی سے کئی جاری ترقیاتی اسکیمیں بھی التواء کا شکار ہوگئیں۔ میونسپل کارپوریشن کو 234 ملین روپے جاری ہوئے، 77 فیصد بجٹ خرچ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق مین ہول بند کرنے اور مشینری خریدنے کا بجٹ بھی مکمل استعمال نہ...
    ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر کراچی میں شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔ فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ فلسطین کی مدد کے لیے 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر خارمہ امور آصف لقمان قاضی نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں انٹر نیشنل، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا  سیشنز منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، حافظ عزیر علی خان اظہار خیال...
    موجودہ صدی کا ایک تہائی حصہ مکمل ہونے کو ہے ۔ اِن 25 سالوں میں پاکستان نے ماضی کے مقابلے میں زیادہ تواتر کے ساتھ کسی نہ کسی موسمیاتی تغیر کا سامنا کیا ہے ۔ جن میں مختصر دورانیہ کی شدید بارشیں ، شدید گرمی کی لہریں ، خشک سالی ، شدید سردی ، سموگ ، دھند وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تغیرات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال (آفات ) نے اکثر انسانی بحرانوں کو جنم دیا جن کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ، گھروں اور انفراسٹرکچر کی تباہی اور معاشی زندگیوں میں خلل پڑا ۔ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ، 2022 میں پاکستان نے ریکارڈ توڑ بارشیں دیکھیں جو جرمن واچ نامی تھینک ٹینک کی...
    صدر آصف علی زرداری - فوٹو: فائل صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ ہوگئے۔ صدر آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا سے بھی ملاقات کریں گے۔ پرنس کریم آغا خان کا انتقال، شہزادہ رحیم اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امامپیرس / کراچی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس... خیال رہے کہ چند روز قبل فروری کو اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری...
    انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے ناظم جواد خان لودھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ حکومت تعلیمی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے ورنہ راست اقدام کیلئے مجبور ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب(شمالی) کے ناظم جواد خان لودھی نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی طلباء یونینز کی بحالی کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی، جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ 9 فروری پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکمرانوں کو طلباء کے آئینی حق سے محروم رکھنے کا فیصلہ ترک کرنا ہوگا، وطن عزیز میں گزشتہ 37 سال سے آمرانہ...
    صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
    علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ...
    گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کیلئے تین دن کی مہلت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز کرک (آئی پی ایس )گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے۔ جرگہ اعلامیہ کے مطابق، اگر مقررہ مدت کے بعد مسلح گروہ موجود رہے تو قوم لشکر کشی پر مجبور ہوگی۔ امن جرگہ نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات دینے، نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے اور دہشت گردوں کے خلاف بلا...
    لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23ویں امدادی کھیپ روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی، ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50...
    قومی ہنگامی امداد  کے  ادارے (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے  23ویں امدادی کھیپ روانہ  کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی ہنگامی امداد کے ادارے (این ڈی ایم اے)کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا گیا کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور...
    مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی ، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 10،11 فروری کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ملک کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئیچیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو پاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ ترجمان وزارت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کی نوکری پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دورا ن سروس انتقال کرنے والے سر کاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت دینے کی پالیسی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ان سروس ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی، اب دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہیں ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کی گئی ہے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں ڈویژنوں...
    سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان islamabad teachers protest WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاونسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ الائنس کے چیف کوآرڈینییٹر رحمان علی باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے دھرنے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔ ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے پرعزم اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔رحمان علی باجوہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں میڈیکل،کنوینس اور ہاوس الانس میں سو فیصد اضافہ شامل ہے۔ پنشن...
    وزیر اعلیٰ جی بی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
    پاکستانی اداکار امیر گیلانی کی شیندی کی تقریب میں ماورا حسین کیلئے اسپیشل پرفارمنس سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔'جفا' اور 'نوروز' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین نے 2025 کو اپنی زندگی کا یادگار سال بناتے ہوئے زندگی کے ایک خاص اور نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ماورا حسین کے تمام ڈراموں میں سب سے زیادہ خاص 'ثبات' ہے کیونکہ یہ انکو امیر گیلانی کے قریب لانے کی وجہ بنا اور یہ قربت رواں سال دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ گئی۔5 فروری کو دونوں نے نکاح کیا اور اپنی محبت کو وہ پاک نام دے دیا جسکی راہ محبت ہمیشہ تکتی نظر آتی ہے۔دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل...
    — اسکرین گریب پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے لیے سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سماجی کارکن نے اونیجا کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ اونیجا خیریت کے ساتھ وطن واپس چلی گئی ہیں۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب اونیجا کو پاکستان میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔اس...
    — فائل فوٹو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے مشن پاکستان بھیج دیا۔آئی ایم ایف مشن ججوں کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت 19 وزارتوں، محکموں اور اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔اس مشن کا فوکس قانون کی حکمرانی، انسدادِ بدعنوانی، مالیاتی نگرانی کو مضبوط کرنا ہے۔آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن کے ساتھ میٹنگ کرے گا جس میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیابموجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے۔سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزا کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں۔نئی پالیسی کے تحت...
    راولپنڈی (ایجنسیاں) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جس پر عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔  تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی نے اس موقع پر کہا کہ میں شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنا چاہتی ہوں اور مشاورت کے بعد اپنا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2025ء ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن مختلف امور کے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیج دیا ہے جس نے جمعرات 6 فروری کو اپنے کام کا آغاز کیا جو 14 فروری تک جاری رہے گا، وزارت قانون کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب...
    نیویارک (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ آئی ایم ایف ٹیم 14 فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی اور اس دوران کم از کم 19 حکومتی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق، ٹیم جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی حکام سے ملاقات کرے گی، جہاں قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور مالیاتی نگرانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی...
    بیروت(نیوز ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے نئی حکومت تشکیل دے دی اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ 24 رکنی نئی کابینہ ملک میں مالی، تعمیر نو اور استحکام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کرے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکا کی غیرمعمولی براہ راست مداخلت کے بعد نئی حکومت تشکیل دے دی ہے تاکہ ملک میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے فنڈز تک رسائی ممکن ہو۔ لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام نے صدارتی محل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 رکنی کابینہ مالی اصلاحات، تعمیر نو اور اسرائیل کے ساتھ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ لاہور میں محسن نقوی سے وزیرِ کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے ملاقات کی جس میں کرکٹ ٹورنامنٹس اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو پر وزیرِ کھیل پنجاب نے محسن نقوی کو مبارکباد دی جبکہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ اس موقع پر فیصل کھوکھر نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری...
    نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کیلئے قابل استعمال ہوگا۔ ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کو پاکستان میں بااعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔ سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کیلئے جاری کیے جانیوالے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا،...
    عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی غزہ سے بے دخلی پر مبنی امریکی صدر کے مذموم منصوبے کا سد باب کرنے کیلئے عرب ممالک نے مصری دارالحکومت میں ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ قطری اخبار العربی الجديد نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم منصوبے سے مقابلے کے لئے عرب ممالک نے 27 فروری کے روز عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ العربی الجدید کا کہنا ہے کہ تقریبا 1 ہفتے کے بعد منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اس ہنگامی اجلاس کا مقصد، ٹرمپ منصوبے کے تحت فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا‘۔ عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات...
    ویب ڈیسک: لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمرے پر جانے والے ایک شہری سے 20ہزار روپے طلب کیے تھے۔  ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے ایک ڈاکٹر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،حکام کے مطابق ویکسین سینٹر  پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیےجا رہے تھے۔  راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205...
    لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ اور ملک میں سیاسی تعطل کے بعد ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نو منتخب صدر جوزف عون نے سابقہ حکومت پر بدعنوانی اور بد انتظامی کے الزام اور کئی سالوں کے معاشی جمود کے بعد نواف سلام کو بطور وزیراعظم حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لبنان کے صدارتی دفتر سے وزیراعظم نواف سلام کی سربراہی میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی نگران حکومت کے 2 سالہ اقتدار کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔...
    مصر (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےسعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز پیش کردی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔ جبکہ سعودی عرب کو اپنے ملک کے اندر فلسطینی ریاست تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کےمطابق بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی نیوز چینل 14 کو انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی حکومت سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنا سکتی ہے ان کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ آیا سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کیلئے فلسطینی ریاست ضروری ہے تو انہوں نے اس تجویز کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل...
     لاہور(آئی این پی) حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے محکمہ صحت کے ویکسین سینٹرز میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے برڈوڈر روڈ پر ویکسین سینٹر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اور اسسٹنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو جعلی ویکسین دینے کے لیے 20 ہزار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ویکسین سینٹر سے بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جارہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سعودی...
    لاہور،اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی جائیگی۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ہو گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔
      ٭ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ٭ایلون مسک کو پینٹاگون کے اخراجات کی تفصیلات چیک کرنے کے احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں۔واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کا حکم دے دیا، اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کیلئے خواہش...
    رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی سربراہی میں حزب اللہ کی اتحادی جماعت کو کابینہ میں 4 اراکین کی اجازت دی گئی، جس میں وزیر خزانہ یاسین جبار بھی شامل ہے اور پانچویں نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے نئی حکومت تشکیل دے دی اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ 24 رکنی نئی کابینہ ملک میں مالی، تعمیر نو اور استحکام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکا کی غیر معمولی براہ راست مداخلت کے بعد نئی حکومت تشکیل دے دی ہے، تاکہ ملک میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ...
    سعودی عرب نے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے...
    کراچی /جیکب آباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 16فروری کو شکارپور کندن بائی پاس پر اپر سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور کینالوں کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا،عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے ڈاکو راج اور نااہل حکمرانوں کیخلاف اتحاد کاثبوت دے،حکومت نے بزور طاقت ہمیں روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک پیپلزپارٹی کی حکومت کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوجائے گی،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ،سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کیانتہاہوگئی ہے پولیس اور ریاستی ادارے ڈاکووں کے سامنے بے بس نظرآتے ہیں جبکہ پرامن شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار...
    سپریم کورٹ نےآئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچ تشکیل دے دیے۔ اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک بینچ نمبر 3 میں شامل ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد اور بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر 6 جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم پرمشتمل ہے جبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں سے...
      پاکستانی شہری جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، انہیں عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں،پاکستان میں ترکیہ کے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ راست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا۔  ویزا درخواست کے لیے درکار دستاویزات؛  ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی  جن میں  بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل کی بکنگ  اور دیگر متعلقہ...
    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا...
    قومی ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔سابق کپتانوں کو یہ اعزاز لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران دیا گیا۔اس موقع پر پی سی بی سربراہ محسن نقوی  بھی موجود تھے۔
    لبنان کے نئے وزیر اعظم نے ہفتہ کو 2022 کے بعد ملک کی پہلی مکمل حکومت تشکیل دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوزف خلیل عون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سابق نگراں حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نئے وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نواف سلام کی 24 وزرا پر مشتمل کابینہ میں مسیحوں اور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں ںے یہ کابینہ اپنے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تشکیل دی ہے۔
    سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6ریگولر بینچز تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد وحید اور بینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہو گا۔بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال اور بینچ نمبر 6 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر...
    سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچ تشکیل دے دیے۔ اعلامیہ کے مطایق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک بینچ نمبر 3 میں شامل ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد اور بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر 6 جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم پرمشتمل ہے جبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی...
    فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ آئی ایس پی آر/یوٹیوب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغازپاک بحریہ کے زیرِ اہتمام نویں کثیرالقومی بحری مشق امن کا آغاز ہو گیا ہے۔ نیول چیف نے بنگلادیش،...
     کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ...
    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 331 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔ لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین فلپس کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقرری 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول یونگ اور رچن روینڈرا نے بالترتیب 4 اور 25 رنز کی اننگز کھیلی۔...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ خالد مقبول پر مکمل عدم اعتماد اختیار کرنے کی ضرورت نہیں اور اس کی گنجائش بھی نہیں ہے، ہمیں ایک دوسرے پر بھی بھروسہ کرنا ہے اور کسی کی نیت پر بھی شک نہیں کرنا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کےلیے تیار تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمے داریوں کی تقسیم کا سرکلر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرارآفس نے10سے14 فروری تک کا روسٹر جاری کیا، آئندہ ہفتے 13 سنگل اور 6 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے چیف جسٹس عامر فاروق کسی ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے، چیف جسٹس عامر فاروق سنگل بنچ میں کیسز کی سماعتیں کریں گے۔روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا،روسٹر دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سرداراعجازاسحاق خان پر مشتمل ہوگا، تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس...
    چیف جسٹس کا پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14 لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جب کہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا ہوگا۔ڈی جی ڈائریکٹریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لکھے گئے مراسلہ...
    سیاسی جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے ، عبدالغفور حیدری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز ملتان(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں؟ ریاست...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احسن اقبال اور وزیر خزانہ نے ’اڑان پاکستان‘ کا مختصر مگر تفصیلی احوال بیان کیا ہے، اس میں ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہےانہوں نے کہا کہ یہ جون 2023 کی بات ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مہنگائی کا طوفان تھا، پاکستان کے طول و عرض میں عوام انتہائی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ​​ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت...
    جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وراثت کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالت قائم کردی ہے، جس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا جبکہ تنازعات کے حل کے لیے اے ڈی آر (متبادل نظام) ایک اچھا نظام ہے۔ پشاور میں وفاقی وزارت قانون کے زیر اہتمام ثالثی سے متعلق وکلا کے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے متبادل نظام (اے ڈی آر) سے ہمیں کوئی خوف نہیں...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کےلیے تیار تھے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمے داریوں کی تقسیم کا سرکلر جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ جب سرکلر جاری ہوا تو بیشتر ارکان نے مرکزی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپ میں اس سے اتفاق کیا اور کچھ اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ میری خالد مقبول سے کوئی لڑائی نہیں، مصطفیٰ کمالمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ...
    ڈینور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد)کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر(2700 روپی)میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ...
    خطے میں مستحکم ترقی کے نام سے اختتامی سیشن میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہماری عوام بالحصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ناگزیر ہوگی، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر حقیقت کو تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی اے ایشیا اور جنوب مغربی ایشیاء کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی سیشنز میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اے آئی اور فیک نیوز پر قانون سازی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جبکہ خطے میں مستحکم ترقی کے اختتامی سیشن سے قائم مقام صدرمملکت یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں...
    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سیکیورٹی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے غیر ملکی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ واضح رہے کہ...
    عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا سمیت کسی ملک کے طلب گار نہیں، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے، بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کرینگے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لئے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی...
    اسلام ٹائمز: اگرچہ یورپ، امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک جیسے کینیڈا وغیرہ لبرل حکومتیں جانی جاتی ہیں اور سرمایہ دارانہ اقتصاد کی حامل ہیں لیکن ان کے تجارتی ڈھانچے قدرے ایکدوسرے سے مختلف ہیں جس کے باعث امریکہ کی جانب سے ان ممالک کی درآمدات پر ٹیکس عائد کیا جانا ممکن ہے۔ اس سوال کے کئی جواب ممکن ہیں کہ امریکہ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ کیونکہ اس کے مدنظر مختلف اہداف ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پروٹیکشن ازم کا حامی ہے اور یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ ملکی مصنوعات کی حمایت ضروری ہے اور گلوبلائزیشن کے عمل نے امریکہ کے مزدور طبقے اور ملکی مصنوعات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ...
    چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،دونوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، پاک آرمی آرٹیکل 245کے تحت تعینات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کاعمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا...
    ایرانی بحریہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق "امن-25" کے نویں ایڈیشن میں شرکت کر رہی ہے جو جمعہ کے روز کراچی میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک کی بحری افواج، بحری جہاز، طیارے، اسپیشل آپریشن فورسز، بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی میرین ٹیمیں، اور مبصرین شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ ہمسایہ ملک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل شہرام ایرانی ہفتے کی صبح پاکستان کے جنوبی ساحلی شہر کراچی پہنچے۔ ان کا یہ دورہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی باضابطہ دعوت پر ہو رہا ہے تاکہ امن-25 بحری مشق اور امن ڈائیلاگ...
    ایرانی بحریہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق "امن-25" کے نویں ایڈیشن میں شرکت کر رہی ہے جو جمعہ کے روز کراچی میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک کی بحری افواج، بحری جہاز، طیارے، اسپیشل آپریشن فورسز، بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی میرین ٹیمیں، اور مبصرین شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ ہمسایہ ملک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل شہرام ایرانی ہفتے کی صبح پاکستان کے جنوبی ساحلی شہر کراچی پہنچے۔ ان کا یہ دورہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی باضابطہ دعوت پر ہو رہا ہے تاکہ امن-25 بحری مشق اور امن ڈائیلاگ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لئے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے...
    سٹی 42 : پاکستان ریلویز پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے شاندار مواقع، ریلوے پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور کانسٹیبل کی خالی سیٹوں پہ بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔  ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (BS-14) کی 7 ، اے ایس آئی (BS-9) کی 7، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (BS-7) کی 6 سیٹوں پہ بھرتی کی جائے گی۔ کانسٹیبل (BS-5) کی 480 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف خالی اسامیو پہ بھرتیوں کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ خواہشمند امیدواران مجوزہ...
    بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج...
    — فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 جنوری کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی، عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئیبشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی...
    جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا، سوال اٹھایا گیا کہ اگر کوئی جواب ملا تو کیا جواب ملا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے کی گئی حصص کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کنسورشیم نے وفاقی حکومت کو 46 فیصد شیئر کی پیش کش کی تھی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی لیکن کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیش کش نہ کر سکا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسی بنا پر ایئرپورٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی تاہم پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیش کش ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔ ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخل ہونیوالے شائقین کرکٹ کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز شروع کردیں۔ سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھیل کے دوران ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور شائقین کرکٹ کے فیلڈ میں داخلے کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز کیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں احتیاطی اقدام کے طور پر ممکنہ پچ شائقین کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کیلئے گراؤنڈ اسٹاف تیزی سے فرضی شائق کو پکڑتا ہے تاکہ کھیل میں خلل پیدا نہ ہو۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اوور لوڈڈ کمرشل گاڑیوں پر پابندی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 فروری کو سماعت کرے گا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے 4 ججوں کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر ، جسٹس عائشہ اور جسٹس اطہر شامل ہیں۔ اوور لوڈنگ کے خلاف سابق سینیٹر عباس آفریدی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کیس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی مدد...
    عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی...
    پاکستان تحریک انصاف کےآج 8فروری جلسے کےلئے پنڈال سج گیا، 80فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا ہے،سٹیج پر مرکزی و صوبائی قائدین پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرینگے۔جلسہ دو بجے شروع ہوگا، پنڈال میں کرسیوں سمیت لائیٹیں بھی لگا دی گئی ہیں ،انتظامیہ کے مطابق 8000 سے زیادہ کرسیاں پنڈال میں لگائی جائے گی، جلسے کی سیکورٹی کے لیے 1400 اہلکار ڈیوٹی پر ہونگے، پورے پنڈال میں لائٹیں لگائی گی ہیں جسکا مطلب ہے کہ جلسہ رات گئے تک جاری رہیگا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے اس دفعہ بہت کم جگہ کوجلسے کے لیے مختص کیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف آج یوم سیاہ منائے گی ۔    
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے تاجروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے 25 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اراکین میں صوبائی وزیر صنعت، وزیر داخلہ، وزیر بلدیات، وزیر محنت اور آئی جی سندھ پولیس شامل ہیں۔ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی، چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لیبر اور سیکرٹری صنعت کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کراچی کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب کے دوران تاجروں کی کچھ شکایات سامنے آئی تھیں۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کے لیے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کی ذمے داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص سڑکوں پر چیکنگ بھی کرے...
    ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل...