سعودی عرب،ایک سالہ ملٹی پل انٹری سہولت ختم، پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے۔سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔
سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزا کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں۔نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزا جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کے لیے قابل استعمال ہو گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہش مندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
امریکہ میں لاپتہ طیارہ جمے ہوئے سمندر پر مل گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ
ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور ی پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرنے پر ایک ، امارات میں منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 2، پاسپورٹ گمشدگی پر 2 اور جیل قید 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
امیگریشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر ایک ، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک ، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی سمگلنگ کے شبہ میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔