ٹرمپ منصوبے کیساتھ مقابلے کیلئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی غزہ سے بے دخلی پر مبنی امریکی صدر کے مذموم منصوبے کا سد باب کرنے کیلئے عرب ممالک نے مصری دارالحکومت میں ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ قطری اخبار العربی الجديد نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم منصوبے سے مقابلے کے لئے عرب ممالک نے 27 فروری کے روز عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ العربی الجدید کا کہنا ہے کہ تقریبا 1 ہفتے کے بعد منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اس ہنگامی اجلاس کا مقصد، ٹرمپ منصوبے کے تحت فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور غزہ کے انخلاء کی مذموم سازش سے مقابلے کے رستوں کا جائزہ لینا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے عرب ممالک کی جانب سے مذکورہ اجلاس میں واحد بالکل ویسے ہی متفقہ موقف اپنایا جائے گا کہ جیسے ایک اعلی فلسطینی عہدیدار سمیت 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ کو بھیجیے گئے ایک پیغام میں غزہ سے فلسطینی باشندوں کی جبری نقل مکانی کی دوٹوک مخالفت کا اظہار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اس پیغام میں عرب ممالک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بے گھر افراد و پناہ گزینوں کا حامل ہونے کے باعث مشرق وسطی نہ صرف از قبل ہی سنگین بوجھ تلے دب چکا ہے بلکہ اس پورے خطے کی اقتصادی و اجتماعی حالت زار بھی ابتر ہو چکی ہے! عرب ممالک نے مارکو روبیو کا مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ ہمیں ہوشیار رہنا چاہیئے کہ ہمیں، چاہے عارضی طور پر ہی، مزید لوگوں کو بے گھر کرنے سے خطے کے استحکام کو بیشتر خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیئے کیونکہ یہ امر پورے خطے میں موجود انتہاء پسندی و افراتفری کو مزید توسیع دے گا!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہنگامی اجلاس عرب ممالک
پڑھیں:
پاک افغان کشیدگی میں کمی ، وفود تبادلے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں. محمد صادق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے اعلی سطحی وفود کے تبادلے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس سے دوطرفہ روابط میں بہتری متوقع ہے رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے ان کیمرا سیشن کو بریفنگ کے بعد پرجاری ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ ا نہوں نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ روابط کے چیلنجز پر بریفنگ دی ہے جس میں علاقائی صورتحال اور پاک افغان روابط میں ممکنہ پیش رفت پر واضح اور تعمیری بات چیت سیکھنے کیلئے ایک اچھا تجربہ تھا.(جاری ہے)
دریں اثنا چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ محمد صادق نے دوران بریفنگ بتایا کہ افغان حکام کیساتھ کالعدم ٹی ٹی پی کا مسئلہ سختی سے اٹھایا گیا، اعلی سطح کے دوروں اور بات چیت کی بحالی سے پاک افغان روابط میں بہتری متوقع ہے. کمیٹی نے افغان مسئلے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ادھر افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی کیساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانوں کی جبری ملک بدری اور ان کیساتھ غیر مناسب سلوک پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بدسلوکی اشتعال انگیز اور دوطرفہ روابط کیلئے نقصان دہ ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں بند کی جائیں بیان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ سیاسی و معاشی امور پر جامع بات چیت ہوئی جس میں موثر باہمی اقدامات کی ضرورت اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا بیان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ سیاسی و معاشی امور پر جامع بات چیت ہوئی جس میں موثر باہمی اقدامات کی ضرورت اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا.