علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔
بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا۔عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات کی، آج کی تقریر کے بعد مجھے یہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد بیرسٹر عقیل عقیل ملک
پڑھیں:
اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، اگر نفرتیں بڑھائیں تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یومِ سیاہ مناتے ہوئے صوابی میں جلسہ کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ یہ حکومت دلوں پر راج نہیں کرتی، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس حکومت کو نہیں مانتے، جعلی حکومت اور جعلی وزیراعظم منظور نہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ چھینا گیا، ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا، پاکستان کی ترقی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔