نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کیلئے قابل استعمال ہوگا۔ ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کو پاکستان میں بااعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔ سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کیلئے جاری کیے جانیوالے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کیلئے قابل استعمال ہوگا۔ ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کو پاکستان میں بااعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کیلئے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کیلئے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہشمندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سعودی عرب: عمرہ زائرین کے لیےگردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن گاکا نے خط لکھ کر تمام ائرلائنز کو آگاہ کردیا ہے،جس کے بعد عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے ۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پاکستانی عمرہ زائرین اب صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کا ویزا پالیسی میں بڑا فیصلہ، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا ختم
  • سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر
  • سعودی عرب،ایک سالہ ملٹی پل انٹری سہولت ختم، پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری
  • سعودی عرب نے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب نے پاکستان کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا
  • دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی رینکنگ جاری، پاکستان کا کون سا نمبر؟
  • سعودی عرب: عمرہ زائرین کے لیےگردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل
  • رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی حتمی تاریخ اور وقت کی تفصیلات جاری
  • چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح ،پاکستان سمیت 34 ممالک اور خطوں کے 1275 کھلاڑی شریک