Jasarat News:
2025-02-08@07:10:06 GMT

ماتلی میں نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے مہم کاآغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا، اس کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا اور اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات پر روشنی ڈالنا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، جو خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ تعلیمی، سماجی اور معاشی نقصان کا بھی سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں اور انہیں ان نقصان دہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے ان سے اچھا برتاؤ کریں انہوں نے کہا کہ سماجی بہبود کا محکمہ منشیات کے خاتمے کے لیے محکمہ تعلیم اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مزید سیمینار منعقد کرے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا سکے سیمینار میں موجود طبی ماہرین اور ماہرینِ نفسیات نے منشیات کے جسمانی اور ذہنی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوانوں کی ذہنی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے، ان کے فیصلہ کرنے کی قوت کو کمزور کر دیتا ہے اور آخر کار انہیں مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف دھکیل دیتا ہے سیمینار کے دوران طلبہ نے منشیات کی روک تھام کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں اور مختلف سوالات بھی کیے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسکولوں اور کالجوں میں ایسی مہمات مسلسل چلائی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو صحیح اور غلط کی پہچان کرائی جا سکے سیمینار سے اے ای او پرائمری منور میمن، پروجیکٹ مینیجر ایل ایچ ڈی پی علی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار بھٹو، اسکولوں کے اساتذہ، مختلف سماجی رہنماؤں، تعلیمی ماہرین اور طبی ماہرین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسکول کے طلبہ، اساتذہ، والدین اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو کو منشیات کے لیے

پڑھیں:

بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے کا آسان ترین طریقہ جانیں

عمر بڑھنے کے ساتھ بال سفید ہونا غیرمعمولی نہیں ہوتا۔جوانی میں بال جس رنگ کے بھی ہوں مگر عمر بڑھنےکے ساتھ وہ سفید ہونے لگتے ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگت کو برقرار رکھنے والے میلانین نامی خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ویسے تو بالوں میں سفیدی عمر بڑھنے کی نشانی سمجھی جاسکتی ہے مگر ایسا کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔درحقیقت نوجوانی میں بھی بالوں کی رنگت بدل سکتی ہے مگر اب اس سے بچنے کا طریقہ طبی ماہرین نے دریافت کرلیا ہے۔

جاپان کی Nagoya یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ سے بالوں میں سفیدی ابھرنے کے عمل کو دبانے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں luteolin نامی ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی شناخت کی گئی جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ اینٹی آکسائیڈنٹ متعدد سبزیوں جیسے گاجر، پیاز، مرچوں اور دیگر میں موجود ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 3 اینٹی آکسائیڈنٹس luteolin، hesperetin اور diosmetin کی آزمائش چوہوں پر کی گئی جن کے عمر بالوں کی سفیدی کے مرحلے تک پہنچ چکی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ luteolin استعمال کرنے والے چوہوں کے جسم کے بال بدستور سیاہ رہے جبکہ دیگر 2 اینٹی آکسائیڈنٹس استعمال کرنے والے ان کے ساتھیوں کے بال سفید ہوگئے۔محققین نے بتایا کہ نتائج حیران کن ہیں، ہمیں یہ توقع تو تھی کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بالوں کی رنگت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مگر صرف luteolin اس حوالے سے مؤثر ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ luteolin میں کوئی ایسا منفرد طبی اثر موجود ہے جو بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ luteolin براہ راست ایسے پروٹینز پر اثر انداز ہوتا ہے جو خلیاتی رابطوں میں اہم کردار کرتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹ پروٹینز کے افعال کو درست رکھنے میں ممکنہ طور پر مدد فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹ بالوں کے سائیکل یعنی نشوونما میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کرتا بلکہ یہ براہ راست رنگت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔خیال رہے کہ چوہوں کے بال سفید ہونے کا عمل کافی حد تک انسانوں جیسا ہی ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محققین کو یقین ہے کہ انسانی بالوں کو بھی سفید ہونے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں اس سے بالوں کے سفید ہونے کا عمل سست ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بدین : ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • ماہرین نے تھر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سفارشات پیش کردیں
  • وقف اراضی کو بچانے کی تمام قانونی طریقے اپنائے جائینگے، جماعت اسلامی ہند
  • بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے کا آسان ترین طریقہ جانیں
  • گلگت بلتستان، ایلیمنٹری بورڈ کے مایوس کن نتائج پر غور کیلئے وفاق سے ماہرین کی ٹیم طلب
  • ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیمینار
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےسابق وزرا شاہد جاوید برکی اورشمشاد اختر کی ملاقاتیں،معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا
  • ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان
  • حکومت کپاس کی پیداوار بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، ماہرین، کاشتکاروں کا مطالبہ