وزیراعظم ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی رہنماو¿ں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہوگا، وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات باہمی اعتماد، بھائی چارے اور تعاون پر مبنی ہیں۔
انجری کے شکار صائم ایوب کا تازہ بیان سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات یو اے ای کریں گے
پڑھیں:
شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔
اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس علیٰ سطح کی ملاقات میں کئی اماراتی اور شامی عہدیدار شریک ہوئے۔
Post Views: 3