عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست پرسماعت رواں ہفتے 12 فروری بدھ کے روزہوگی، اس دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی کیس کی سابقہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی تھی، دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجودتاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اس کے لیے جیل انتظامیہ سے جوب طلب کیا جائے، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کی رخصت کے باعث کازلسٹ منسوخ کی گئی۔
یاد رہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کاکیس دوسری عدالت منتقل کرنے پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔
مزید :