امریکی صدر کی یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے روسی ہم منصب سے بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ تین سال سے جاری روس یوکرین جنگ کے بارے میں مذاکرات کے ذریعے اختتام کرنے پر بات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ روسی منصب نے اس بات کا اظہار کیا ہےکہ روسی مذاکرات کار امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ پوتن “جنگ کے میدان میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ ہے لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ “مجھے امید ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ جلد ختم ہو گی، ہر دن لوگ مر رہے ہیں، یہ جنگ یوکرین کے لیے بہت بری ہے، میں اس لعنت کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ ماہ تقریباً 1 ملین روسی فوجی اور 7 لاکھ یوکرینی فوجی اس جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں، جو یوکرینی حکام یا آزاد تجزیہ کاروں کی پیش کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنگ کے
پڑھیں:
ملک بدر بھارتی امریکی فوجی طیارے میں وطن واپس بھیج دیے گئے
واشنگٹن (آن لائن)امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارتیوں کو امریکی فوجی طیارے سی 17 میں واپس بھارت بھیجا گیا۔فوجی طیارے میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس بھیجنا نیا نہیں، امریکا نے اس سے قبل بھی ایسا کیا ہے تاہم اس کارروائی پر آنے والی لاگت کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی
امریکی سرحدوں کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے والوں کے خلاف اقدامات سخت کرتے ہوئے تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈا¶ن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔حال ہی میں بھارت واپس بھیجے گئے 104 تارکینِ وطن کو فرسٹ کلاس یا کمرشل چارٹرڈ پروازوں کے بجائے امریکی فوجی طیارے C-17 میں بھارت پہنچایا گیا۔امریکی حکومت نے اس سے قبل تارکینِ وطن کو گوئٹے مالا، پیرو اور ہونڈوراس واپس بھیجا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ فوجی طیارے کے ایک طرفہ سفر کی لاگت دیگر کے مقابلے 5 گناہ زیادہ ہے۔