سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کاپاکستان کو جیت کیلئے331 رنزکا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 331 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین فلپس کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقرری 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول یونگ اور رچن روینڈرا نے بالترتیب 4 اور 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، ولیمسن 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور ڈیرل مچل نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
کیوی بلے باز گلین فلپس نے آخری لمحات میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 71 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور نسیم شاہ جبکہ نیوزی لینڈٹیم میںمچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، بین سیئرز اور وِل اورورکے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کی اننگز
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سہ ملکی سیریز کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جنوبی افریقہ سہ ملکی سیریز نیوزی لینڈ