لبنان کے وزیراعظم نے نئی حکومت تشکیل دیدی، اصلاحات کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی سربراہی میں حزب اللہ کی اتحادی جماعت کو کابینہ میں 4 اراکین کی اجازت دی گئی، جس میں وزیر خزانہ یاسین جبار بھی شامل ہے اور پانچویں نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے نئی حکومت تشکیل دے دی اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ 24 رکنی نئی کابینہ ملک میں مالی، تعمیر نو اور استحکام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکا کی غیر معمولی براہ راست مداخلت کے بعد نئی حکومت تشکیل دے دی ہے، تاکہ ملک میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے فنڈز تک رسائی ممکن ہو۔ لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام نے صدارتی محل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 رکنی کابینہ مالی اصلاحات، تعمیر نو اور اسرائیل کے ساتھ سرحد پر استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کو اولین ترجیح دے گی۔ نئی حکومت کے قیام کا اعلان لبنان میں حریف جماعتوں کے درمیان تین ہفتوں سے زائد عرصے تک مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے، اس سے قبل مختلف گروپس کے درمیان وزراء کے حوالے سے ڈیڈلاک قائم تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے وزراء کے لیے ایرانی حمایت یافتہ اراکین کے نام بھی شامل تھے، لیکن امریکا نئی حکومت میں حزب اللہ کے مخالف ارکان کی حمایت کی۔ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندے کے نائب مورگن اورٹگس نے جمعے کو بتایا تھا کہ امریکا نئی حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت کو سرخ لکیر تصور کرتا ہے اور امریکی نمائندے نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی تباہی کو خوش آئند اقدامات قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی سربراہی میں حزب اللہ کی اتحادی جماعت کو کابینہ میں 4 اراکین کی اجازت دی گئی، جس میں وزیر خزانہ یاسین جبار بھی شامل ہے اور پانچویں نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔ لبنان میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کابینہ کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ نئی حکومت لبنان کے ریاستی اداروں کی تعمیر نو کرے گی اور درکار اصلاحات عمل میں لائی جائیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں حزب اللہ نئی حکومت لبنان کے کے لیے
پڑھیں:
بجلی شعبے میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کے ٹیرف میں مزید کمی لے کر آئیں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی شعبے میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کے ٹیرف میں مزید کمی لے کر آئیں گے، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو بچت ہورہی ہے،عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کم لاگت بجلی فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد بجلی چوری مہم اور بجلی ٹیرف پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بجلی شعبے کی جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سات دہائیوں کے بگاڑ کو بہتر کرنے کیلئے وزارت اور متعلقہ ادارے تعاون سے کام کر رہے ہیں، جو خوش آئند ہے۔(جاری ہے)
روزِ اول اپنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں کم لاگت ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت اور صارف کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم سے تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں کمی خوش آئند اور وزارت بجلی و معاون اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کرکے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے اس حوالے سے خسارے میں 100 فیصد کمی لائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نجی شعبے سے اچھی شہرت کے بورڈ ارکان کی تعیناتی سے کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسی تقسیم کار کمپنیاں جن میں بورڈ تشکیل نہیں ہوئے، ان میں بھی جلد نجی شعبے سے اچھی شہرت کے بورڈ ارکان تعینات کر دیئے جائیں۔ بجلی کے ترسیلی نقصانات میں کمی بھی اصلاحات کے مثبت نتائج کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بجلی شعبے کی اصلاحات سے گھریلو صارف اور صنعتوں کیلئے ٹیرف میں مزید کمی لیکر آئیں گے۔