امیر گیلانی کی شیندی کی تقریب میں ماورا حسین کیلئے اسپیشل پرفارمنس
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکار امیر گیلانی کی شیندی کی تقریب میں ماورا حسین کیلئے اسپیشل پرفارمنس سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔'جفا' اور 'نوروز' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین نے 2025 کو اپنی زندگی کا یادگار سال بناتے ہوئے زندگی کے ایک خاص اور نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ماورا حسین کے تمام ڈراموں میں سب سے زیادہ خاص 'ثبات' ہے کیونکہ یہ انکو امیر گیلانی کے قریب لانے کی وجہ بنا اور یہ قربت رواں سال دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ گئی۔5 فروری کو دونوں نے نکاح کیا اور اپنی محبت کو وہ پاک نام دے دیا جسکی راہ محبت ہمیشہ تکتی نظر آتی ہے۔دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو اس جوڑی کے چاہنے والوں کو خوشی سے جھوم اتھنے پر مجبور کرگئی۔نکاح کے اگلے روز 6 فروری کو اسٹار جوڑی کی شیندی منعقد کی گئی جو نکاح کی طرح یادگار لمحات خود میں سموئے نظر آئی۔شیندی کی متعدد وائرل ڈانس ویڈیوز کے علاوہ دلہا دلہن کی انٹری بھی شامل ہے جس میں امیر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ کسی پشتو گانے پر انٹری دینا اور ماورا حسین کا بالی وڈ فلم 'زبیدہ' کے گیت 'دھیمے دھیمے' پر انٹری دینا توجہ سمیٹے بیٹھا ہے۔اس موقع پر ماورا حسین نے ہلکے گلابی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ امیر گیلانی بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکی گلابی شیروانی پہنے دکھے۔وائرل ویڈیوز میں عروہ حسین اور فرحان سعید بالی وڈ گیت 'ڈھولنا' ، ' کرنٹ لگا رہے' ، 'نچ پنجابی' ، 'تیرے بنا نہ گزارا اے' پر رقص کرتے نظر آئے جن میں انکی کیمسٹری سب کو دیوانہ بنانے میں کامیاب رہی۔اب ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگیپ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکے خوابوں کے شہزادے یعنی انکے شوہر امیر گیلانی اسپیشل پرفارمنس دیتے دکھ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر گیلانی کی یہ پرفارمنس انکی دلہنیا کیلئے سرپرائز تھی اور انکا اچانک ماورا کے برابر سے اٹھ کر ڈانس فلور پر جانا ماورا کو حیران کرگیا۔امیر گیلانی نے بالی وڈ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے مشہورِ زمانہ ویڈنگ سونگ 'ساجن جی گھر آئے' پر رقص کیا اور یہ رقص کوئی عام نہیں بلکہ سلمان خان کے اسٹائل میں ہی کیا۔امیر گیلانی کو ڈانس کرتا دیکھ کر ماورا حسین بھی خوشی سے جھومتی نظر آئیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امیر گیلانی ماورا حسین
پڑھیں:
مسلسل تین فائنل ہارنے کے بعد اس بار ملتان سلطانز کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اسامہ میر نے بتادیا
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر اسامہ میر دسویں ایڈیشن می بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی نمایاں کردار دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسامہ میر نے کہا کہ ’پی ایس ایل کیلئے اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، ٹیم نے کراچی کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے‘۔جب اسامہ میر سے پوچھا گیا کہ پچھلے 3 مسلسل فائنل ہارنے کے بعد اس بار کامیابی کیلئے ملتان سلطانز کو کیا مختلف کرنا ہوگا ؟ اس کے جواب میں اسامہ میر نے کہا کہ ’ اس بار فائنل میں آئے تو پہلی کوشش ہوگی کہ میچ آخری گیند تک نہ جائے، امید ہے کہ اس بار فائنل میں آئے تو ٹائٹل ضرور جیتیں گے‘ اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے بتایا کہ’ پچھلے 2 سیزن میں بڑی اچھی پرفارمنس رہی، کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو جاری رکھوں، اپنی کارکردگی میں پہلے سے زیادہ بہتری لانامیرا عزم ہے، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 10 میں اپنے تجربے کی مدد سے ٹیم کو بولنگ سے میچز جتواؤں. ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سپر لیگ سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے، یہاں کی پرفارمنس پلیئرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں مدد دیتی ہے ، نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملتا ہے تو سینئرز کیلئے بھی بھی کم بیک کا چانس ہوتا ہے، میری بھی کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاؤں ‘ ۔قومی ٹیم میں موقع نہ ملنے کے حوالے سے اسامہ میر نے کہا کہ ’چانس نہ ملنے پر حوصلہ نہیں گراتا، اسپورٹس یہی سکھاتا ہے کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی اور ہمیشہ کوشش کرتے رہنا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمی اور غلطیوں پر قابو پاؤں اور خود کو ہر بار پہلے سے بہتر کروں، ورلڈکپ 2023 میں اچھی پرفارمنس نہیں تھی تو اپنی بولنگ پر کام کیا اور ہر جگہ پرفارمنس دی‘۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ ’اس فارمیٹ میں بولر کے پاس غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے‘۔اپنی حکمت عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہر میچ سے قبل بیٹر کی کمزوری اور اسٹرینتھ دیکھتا ہوں اور اس کی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ورائٹیز دکھانے کی بجائے ٹھیک جگہ پر بولنگ کرکے بیٹرز کو پریشان کروں‘۔ایک سوال پر قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ’ لیگ اسپنر ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ ٹیکنگ بولر ہوتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ٹھیک جگہ پر بولنگ کی جائے‘۔