لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ فلسطین کی مدد کے لیے 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر خارمہ امور آصف لقمان قاضی نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں انٹر نیشنل، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا  سیشنز منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا پرسنز، سینئر تجزیہ کار، اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ پہلے روز کانفرنس کا آخری بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانہ سے آئے ہوئے  غیر ملکی مندو بین اظہار خیال کریں گے۔

جماعت اسلامی کے تحت انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے دوسرے روز بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین اظہار خیال کریں گے۔

شیڈول کے مطابق انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سابق سینیٹررضا ربانی، سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری، سابق سینیٹر جاوید جبار اور ڈیجیٹل میڈیا کے سیشن سے شعیب ہاشمی اور دیگر خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان سیشن کی صدارت بین الاقوامی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا سندھ حکومت ہٹاؤ تحریک شروع کرنے کا انتباہ

کراچی /جیکب آباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 16فروری کو شکارپور کندن بائی پاس پر اپر سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور کینالوں کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا،عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے ڈاکو راج اور نااہل حکمرانوں کیخلاف اتحاد کاثبوت دے،حکومت نے بزور طاقت ہمیں روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک پیپلزپارٹی کی حکومت کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوجائے گی،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ،سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کی
انتہاہوگئی ہے پولیس اور ریاستی ادارے ڈاکووں کے سامنے بے بس نظرآتے ہیں جبکہ پرامن شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس اور ٹائون ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ابوبکر سومرو،حاجی دیدار لاشاری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ16فروری کو ہمارا دھرنا غیرمعینہ مدت کیلئے ہوگا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم چندگھنٹے بیٹھ کر چلے جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے جب تک صوبائی حکومت ہمیں امن امان کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی نہیں کراتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ سندھ حکومت صوبائی وزیرداخلہ کو فی الفور برطرف کرے کیوں کہ وہ امن امان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔عوام کی جیبوں سے اربوں روپے سیکورٹی اداروں اور پولیس پر خرچ کئے جارہے ہیں مگر لوگ امن کیلئے ترس گئے ہیں یہاں کسی شخص کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں ہے ،جو حکومت عوام کا تحفظ نہیں کرسکتی اسے کرسی پر مزید بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔جوحکومت عوام کو امن بھی نہ دے سکے اور احتجاج کرنے سے بھی روکے ایسا نہیں ہوگا اب سندھ بولے گا،سندھ کا عوام نکلے گا اور ان شااللہ اس ظلم کیخلاف تاریخی دھرنا دیں گے۔سندھ کے بالائی اضلاع میں امن امان کی بحالی کیلئے ایک سال سے جاری تحریک کی قیادت جماعت اسلامی کررہی ہے اور ان شااللہ اس جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک سندھ میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہوجاتا۔سندھ پولیس عوام کا تحفظ،ڈاکووں کی سرکوبی کی بجائے ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلوم ہے کہ ڈاکووں کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے ان کی سہولتکاری کون کررہا ہے اسلئے ان کی سرپرستی کرنے کی بجائے انہیں لغام دی جائے اور عوام کو تحفظ دینے کیلئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترک صدر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: ترک حکام 
  • ترک صدر طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ترک صدر طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ترک حکام
  • غزہ امداد: جماعت اسلامی کا انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس بلانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا سندھ حکومت ہٹاؤ تحریک شروع کرنے کا انتباہ
  • جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے ناظمین علاقہ جات کا اعلان
  • لاہور، سی پی اے ایشیا اور جنوب مغربی ایشیاء کانفرنس اختتام پذیر
  • جماعت اسلامی کاوکلابرادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
  • انتخابات کو ایک سال مکمل:  جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ پر احتجاج کرنے کا اعلان