رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
— اسکرین گریب
پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے لیے سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سماجی کارکن نے اونیجا کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ اونیجا خیریت کے ساتھ وطن واپس چلی گئی ہیں۔
امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب اونیجا کو پاکستان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو میرا ان سے رابطہ اس وقت ہوا جب انہیں چھیپا سینٹر لایا گیا، انسانی ہمدردی کے تحت جتنی مہمان نوازی ہم کرسکتے تھے ہم نے کی۔ہمیں خوشی و فخر ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ وقت گزارا اور ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا۔
رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی بھرپور مہمان نوازی سے پاکستانی عوام کی نمائندگی کی اور بتایا کہ ہم اچھے اور انسانیت کے علم بردار ہیں، انسانیت کی خاطر انہیں ہر ممکن طریقے سے تعاون اور مدد کرنے کی کوشش کی۔
سماجی کارکن کے مطابق پریس کانفرنس میں امریکی خاتون کی ذہنی کیفیت کا اندازہ ہوگیا تھا، اونیجا کچھ وقت اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہیں۔ الحمدللّٰہ اب وہ خیریت سے گھر واپس چلی گئی ہیں تو مجھے بہت خوشی ہے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
KYIV:یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا فیصلوں سے قبل یوکرین کا دورہ کریں اور روسی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہ کہ براہ کرم کسی بھی قسم کے فیصلوں یا مذاکرات سے قبل یوکرین آئیں۔ یہاں مرے ہوئے شہری، جنگجو، تباہ شدہ اسپتال، اسکول اور گرجا گھر آپ کی آنکھیں کھول دیں گے۔
مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک،80 سے زائد زخمی
زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ اگر یوکرین کا دورہ کرتے ہیں تو وہ خود محسوس کریں گے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی قیادت میں کیا کچھ تباہ ہوا ہے، اور انہیں یہ سمجھ آ جائے گی کہ وہ کس کا سامنا کرنے جا رہے ہیں۔
زیلنسکی کی یہ اپیل اُس وقت سامنے آئی ہے جب فروری کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں ان کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تند و تیز ملاقات ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
اس ملاقات کے دوران نائب صدر وینس نے یوکرین پر الزام لگایا تھا کہ وہ عالمی رہنماؤں کو متاثر کرنے کے لیے پروپیگنڈا ٹورز کا سہارا لیتا ہے۔
زیلنسکی نے انٹرویو کے دوران اس الزام کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ یوکرین آتے ہیں،تو ہم کچھ بھی خاص تیاری نہیں کریں گے، یہ کوئی ڈراما نہیں ہوگا۔ وہ خود کسی بھی شہر کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں بھی روسی بمباری ہوئی ہو۔