بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شاملِ تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ بشریٰ بی بی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی موجودگی میں شاملِ تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا،بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور وکیل سے تفتیش ہونے
پڑھیں:
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو 2 گھنٹے کے بعد رہا کردیا گیا
راولپنڈی:بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو رہا کردیا گیا ہے۔
فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پراڈیالہ جیل کے افسر کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جنہیں 2 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے رہا کردیا ہے۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم 4 وکلا تھے، ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری غصے میں آگئے تھے، ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نےگالیاں بھی دیں۔