ریلوے پولیس میں شمولیت کا شاندار موقع، نوجوانوں کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان ریلویز پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے شاندار مواقع، ریلوے پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور کانسٹیبل کی خالی سیٹوں پہ بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ریلویز پولیس نے کنٹریکٹ بنیادوں پر ملک بھر میں سب انسپکٹر لیگل (BS-14) کی 7 ، اے ایس آئی (BS-9) کی 7، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (BS-7) کی 6 سیٹوں پہ بھرتی کی جائے گی۔ کانسٹیبل (BS-5) کی 480 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
خالی اسامیو پہ بھرتیوں کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ خواہشمند امیدواران مجوزہ فارم پاکستان ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ www.
خواہشمند افراد متعلقہ ڈویژن کی ریلویز پولیس لائینز سے حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام افراد 24 فروری 2025 تک درخواست جمع کروا سکیں گئے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان نے خلاء کی گہرائیوں کی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا
پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔
معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔
چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔
پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ انٹرنیشنل قمری ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔