Jang News:
2025-04-13@16:25:10 GMT

میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اُن سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان محنت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں، خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے سرمایہ کاروں کےلیے کھلے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کا بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ہونے پر ایرانی اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے ایران امریکا معاہدہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے سازگار ہوگا، ہم مل کر کام کرتے رہیں گے اور مدد کیلئے مزید کوششیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کا بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نے چند منٹ کی براہ راست بات چیت میں آئندہ ہفتے پھر مذاکرات کے لیے جمع ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد کے سربراہ اسٹیووٹ کوف تھے، مسقط میں عمانی وزیرخارجہ کی موجودگی میں امریکی ایلچی اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے بعد ایران یا امریکا کی جانب سے تاحال مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ایک خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر عمانی وزیرخارجہ بدالبوسیدی نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔ عمانی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ہونے پر ایرانی اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے ایران امریکا معاہدہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے سازگار ہوگا، ہم مل کر کام کرتے رہیں گے اور مدد کیلئے مزید کوششیں کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کا بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم
  • چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے، فیصل کریم کنڈی
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں، گورنر سندھ
  • اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں: گورنر سندھ
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں گداگری کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ