لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
قومی ہنگامی امداد کے ادارے (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 23ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر قومی ہنگامی امداد کے ادارے (این ڈی ایم اے)کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل 50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا گیا کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار803 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔ حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے اور شام کے کے لیے
پڑھیں: