لاہور: عمرے کیلئے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹس کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے لیے عمرے پر جانے والے ایک شہری سے 20ہزار روپے طلب کیے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ہیلتھ سینٹر کے ایک ڈاکٹر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،حکام کے مطابق ویکسین سینٹر پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیےجا رہے تھے۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟
محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔