2025-01-21@14:04:41 GMT
تلاش کی گنتی: 408

«گائو کدل»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا. رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری نے آئی پی یو کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے.(جاری ہے) وکیل نے دعوی کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ایشیا کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4 بینک بھی شامل ہیںایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا کیوں کہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہاﺅس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا.(جاری ہے) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )...
    فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...
    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے کہ کس کا ملٹری ٹرائل ہوگا کس کا نہیں یہ کون طے کرے گا؟ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی. سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ دائرہ اختیارکون طےکرتاکس کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگاکس کا نہیں؟۔جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کی ایف آئی آر تو ایک جیسی تھی، یہ تفریق کیسے...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2665ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کے اضافے سے 278300پروپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے کے اضافے سے 238597روپے کی سطح پر آگئی۔  سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ رواں ماہ مہنگائی مزید کم ہوگی،رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی شرح 5سے 7فیصد رہنے کی توقع ہے،مہنگائی کی شرح میں چند ماہ اتار چڑھاؤ رہے گا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ  رواں سال ترسیلاب زر کا ہدف 35ارب ڈالر ہے،بزنس کمیونٹی سے ملاقات خوش آئند رہی،بزنس کمیٹی کیساتھ رابطہ ضروری ہے،انڈسٹری کے ساتھ ملکر مسائل کا حل نکالنا ہے،زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیادوں پر حل کیا، ترسیلاب زر میں اضافہ ہوا ہے. خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو جمیل احمد نے کہاکہ پالیسی...
    وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ — فائل فوٹو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہر گلی میں ماسٹرز کی ڈگری والے لوگ موجود ہیں لیکن ان کے پاس نوکری نہیں ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہنر بہت ضروری ہے۔سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں یہ پروگرام شروع کیا ہے، اسکول سے باہر بچوں کو بھی تکنیکی تعلیم دینی ہو گی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ 92 فیصد بجٹ تنخواہ میں خرچ ہو جاتا ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں میں سولر سسٹم لگائیں گے اور اس سال ہی فرنیچر کی کمی کو بھی دور کر رہے ہیں۔
    ملالہ یوسفزئی— فائل فوٹو دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے 2024ء کے یادگار لمحات شیئر کر دیےدنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال کے آخری روز، 2024ء سے اپنے یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔ محی الدین وانی نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم...