وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

واضح رہے کہ میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی ہے اور اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے بعد 6.

4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

میانمار کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے میں کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔

ینگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے 959880922880 پر اور قونصلر محمد شعیب سے 959448999967 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے 959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بینکاک میں فرسٹ سیکریٹری فہد سے 66959681506 پر قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے 66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کرائسز مینجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد سے 0519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے پر افسردگی کا اظہار

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

پاکستان کا افسردگی کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان بہادر افراد اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والوں کو سراہتے ہیں جو بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تندہی سے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میانمار میں 500 سے زیادہ پاکستانیوں کو جبری طور پر قید میں رکھنے کا انکشاف

ترجمان نے کہا کہ اس ہنگامی وقت میں ان کی بہادری اور عزم واقعی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ حکومتوں اور کمیونٹیز کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کے لیے شفا اور بحالی کی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان دفتر خارجہ میانمار زلزلہ میانمار میں پاکستانیوں کے لیے فون نمبرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان دفتر خارجہ میانمار زلزلہ میانمار میں پاکستانیوں کے لیے فون نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے میانمار میں تھائی لینڈ کا اظہار کے لیے

پڑھیں:

میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء)
میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔

میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس زلزلے سے کس حد تک نقصان ہوا ہے اور فوج کس حد تک امدادی کارروائیاں کر سکے گی۔

دیگر ممالک بھی متاثر

بتایا گیا ہے کہ میانمار میں آنے والا یہ زلزلے بنگلہ دیش، بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی محسوس کیا گیا۔

تھائی ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایک عمارت کے ملبے تلے دفن دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

تھائی ریسکیو ورکر سونگ وُت وینگپون نے بتایا کہ منہدم عمارت سے مزید سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت زیرِ تعمیر تھی اور زلزلے کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

چین کے صوبہ یونان اور سیچوان میں بھی اس زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سرحدی شہر رویلی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ

متعلقہ مضامین

  • میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں 1644 سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری
  • میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
  • میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم
  • میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے نمبرز جاری
  • میانماراور تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ، رابطہ نمبرز جاری
  • میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال
  • میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ
  • پاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی میں تباہ کن زلزلے پر افسردگی کا اظہار