چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےعظیم عوامی ہال میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ سے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں، بطور خود مختار، پختہ اور ذمہ دار ممالک ،چین اور فرانس کو  عالمی مشترکہ ترقی کے لیے زیادہ استحکام اور یقین کی فضا فراہم کرنی چاہیئے۔  چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے، اعلی سطحی قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے، تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے، اور موسمیاتی تغیر جیسے کثیرالجہتی معاملات پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فرانس دونوں آزاد تجارت اور کثیرالجیہتی کے مضبوط حامی ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ فرانس چین کی فرانس میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے ترقی کا منصفانہ، مساوی اور قابل پیشین گوئی ماحول فراہم کرے گا۔ جین نوئل باروٹ نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق  اعلی سطح کے تبادلوں کو مزید بڑھانے، اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی  سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔ فرانس ہمیشہ اسٹریٹجک خودمختاری پر قائم رہا ہے، تجارتی تحفظ پسندی اور تجارتی جنگوں کی مخالفت کرتا ہے، اور یورپ اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے، اور فریقین کے تحفظات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کی حمایت کرتا ہے۔ اسی دن، سی پی سی سینٹرول کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فرانس کے وزیر خارجہ  کے ساتھ  بھی بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد، دونوں فریقوں نے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین فرانس

پڑھیں:

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان کے سلطان، تاجک، مصری صدور سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد: دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستان، عمان، قطر

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی اور عمان کے سلطان  ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پْرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔امیر قطر نے وزیرِ اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا جب کہ وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا۔ قطر کے امیر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے عمان کے سلطان،  ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں بھی عیدالفطر کے پْرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔اعلامیہ کے مطابق انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں  باہمی تعاون سے  شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ادھر وزیراعظم شہبا زشریف اور تاجکستان کے صدر کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے وزیراعظم نے صدر امام علی رحمانوی کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور تاجک عوام کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اہظار کیا دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے کو سراہا شہباز شریف نے صدر تاجکستان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا مئی 2025ء میں تاجکستان میں گلیشیئر کی حفاظت کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاک تاجک مضبوط ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا وزیراعظم نے صدر اما علی رحمانوف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مصری صدر کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ مصری صدر نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ہیپاٹائٹس پروگرام میں مصر سے تعاون کی درخواست کی۔  انہوں نے مصر کے انسدادی ہیپاٹائٹس سی پروگرام کی تعریف کی اور کامیابی پر مبارکباد دی ۔ مصری صدر نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد مصر کی وزارت صحت کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر امیر مقام نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملکی، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زیرو ویسٹ کے اس عالمی دن پر پاکستان، کرہ ارض کے صاف ستھرے، صحت مند اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، آئیں ہم سب، آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت افزا اور صاف ستھرے کرہ ارض کو یقینی بناتے ہوئے، زیرو ویسٹ  کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کریں، فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری زیرو ویسٹ  کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہم  مصنوعات وصول کرنے،انکی تیاری،تلف کرنے کی معیشت سے ایک قدم آگے بڑھیں اور ایک سرکلر ماڈل کو اپنائیں جو فضلہ میں کمی اور وسائل کو موثر طور پر برئے کار لانے پر مرکوز ہے۔ پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریائوں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلی میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ ایک بڑے ٹیکسٹائل پروڈیوسر کے طور پر پاکستان ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے مصنوعات کی ماحول دوست تیاری، ٹیکسٹائل کی ری سائیکلنگ اور اس حوالے سے صارفین میں اخلاقی رجحانات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت نے فضلے کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔  ہماری سرکلر اکانومی پالیسی جو اپنی تشکیل کے حتمی مراحل میں ہے، فضلے کے تلف کرنے کے نظام میں انقلاب برپا کرے گی۔  لیونگ انڈس انیشی ایٹو آلودگی کو کم کر کے دریائے سندھ کے فطری نظام کی بحالی یقینی بنا رہا ہے۔کلین گرین پاکستان موومنٹ بنیادی سطح پر معاشرے کو کچرے کی تلفی کے  بہتر انتظام کے لیے کمیونٹیز کو بااختیار بنا رہا ہے۔ مزید برآں، ہمارا پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ایکشن پلان صرف ایک بار قابل استعمال پلاسٹک کو ختم کر رہا ہے، آئیں ہم سب، آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت افزا اور صاف ستھرے کرہ ارض کو یقینی بناتے ہوئیزیرو ویسٹ  کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • فتنہ خوارج کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم: ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان کے صدور کو فون، عید کی مبارکباد، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عز م کا اعادہ
  • وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر کوٹیلی فون، عید الفطر کی مبارکباد
  • وزیر اعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی
  • وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون ،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا امیر قطر، عمان کے سلطان، تاجک، مصری صدور سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد: دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستان، عمان، قطر
  • وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد
  • نائب وزیراعظم کا ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتیں مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات مستحکم، بھارت کی بے بنیاد مہم بے نقاب