ڈی آئی جی ٹریفک میرے حوالے کردیں ِڈمپرحادثہ عہدہ چھوڑ دو نگا ، گورنر سند ھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
حیدر آباد(بیورورپورٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کردیں، اگر ایک بھی ڈمپر حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفیٰ دے دوں گا، کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو کراچی بلا لیں۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد والوں کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہے، جوش دیکھ کر سوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنر ہائوس ہونا چاہیے۔، حیدرآباد والوں نے شاندار استقبال کر کے دل جیت لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد آ کر آئی ٹی کے ٹیسٹ لیے تھے، لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کورسز کی تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اگر میں تاخیر کی وجہ بتائوں تو پورا حیدرآباد سڑکوں پر نکل آئے گا، لیکن میں نے صبر کا دامن تھاما ہوا ہے۔کامران ٹیسوری نے سندھ کے عوام کے تاریخی استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے جس محبت سے استقبال کیا ہے، میں ان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے شہریوں کو یہ اختیار دیا کہ اگر پولیس والے انہیں ناجائز تنگ کریں، تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ گورنر ہمارا بھائی ہے، اور اس طرح سے ان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوگا۔گورنر سندھ نے حیدرآباد میں آنے والے وقت کے مزید چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم کمزور رہیں اور وہ آ کر ہم پر قبضہ کر لیں، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ آدھا قبضہ تو ہوگیا ہے، بلدیہ پر قبضہ نہیں ہوا؟،گورنرسندھ نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر نگرانی دے دیا جائے تو شہر کی پرانی سڑکیں فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی۔گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ایم کیو ایم میں مکمل طور پر ضم ہو جائے تاکہ سندھ کی سیاست میں مزید استحکام آ سکے۔کامران ٹیسوری نے خطاب کے اختتام پر حیدرآباد کے عوام کو اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنے والے وقت میں ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ بیورو رپورٹ کے مطابق گورنر نے کہا ہے کہ پوری سندھ کی عوام کو قسم کھا کر کہتا ہوں دریائے سندھ پر نکالے جانے والی چھے کینالوں پر سیاست ہورہی ہے اگر ضرورت نہیں ہے تو یہ کینال نہیں بننی چاہیے اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین اسمبلی کے علاہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدرآباد میں دو ماہ میں آئی ٹی یونیورسٹی ہوگی ہم نے حیدرآباد کے لیے پورا کورس بنالیا ہے جگہ نہیں مل رہی ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل ڈمپر سے کو حادثہ ہوا ہے یہ نہ پہلا ہے اور نہ آخری ایک ہفتے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے حوالے کردیں یہ واقعات نہ رکے تو عہدہ چھوڑ دوں گا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے جو مسائل 8سال پہلے موجود تھے وہ آج بھی ہیں ، وسائل بیدریغ ہونے کے باوجود حیدرآباد کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں ہے ،
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے باد کے کے لیے
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں
کرمنل مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے معاملے پر ممبر انسپیکشن ٹیم سندھ ہائیکورٹ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں ملزم کی شناخت نامعلوم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے منتظم جج نے گائیڈ لائنز تیارکی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مقدمہ میں ملزم کے حلیے کا پیش کیے گئے ملزم سے موازنہ کریں گے، شناخت پریڈ بیان کردہ ملزم کے حلیے سے مماثلت کے بعد شروع کی جائے، ملزم کے ہمراہ اسی حلیے سے ملتے جلتے دیگر افراد بھی پیش کیے جائیں۔
شناخت پریڈ میں ایک سے زائد ملزمان کو ایک ساتھ پیش نہیں کیا جائے گا، پولیس یقینی بنائے کہ شناخت پریڈ سے قبل ملزم کی شناخت نامعلوم رہے، ملزم کی شناخت سے متعلق اگر گواہ کو پہلے سے معلومات ہوئیں تو پروسیکیوشن کو فائدہ نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسپیکشن ٹیم پروسیکیوشن سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ شناخت پریڈ کرمنل مقدمات گائیڈ لائنز