خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد ہونے پر تحویل میں لے لیا گیا۔

خیبر میں اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں اس قسم کی گائیڈز کی فروخت پر پابندی عائد ہے، اس لیے ایسا مواد رکھنے سے اجتناب کریں۔دکان داروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ایسا مواد رکھنے سے اجتناب نہیں کرنے اور ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار

لاہور:

خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور شہزادکو حراست میں لے لیا ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ کے لیے بازار آئی ہوئی تھی جب کہ رکشہ ڈرائیور پہلے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور پھر موقع پا کر اس نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔

خاتون نے بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو شکایت کی، جس پر انہوں نے فوری طور پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
  • خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار
  • بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ، علی رضا سید
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے
  • کراچی، مرکزی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک
  • لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، ریلوے ٹریک پرکھڑی بوگی بھی لپیٹ میں
  • ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت بڑا سانحہ، 46ویں برسی بھرپور انداز میں منائیں گے، مراد علی شاہ
  • خیبر میں میٹرک امتحانات، حکومت کی نقل کی روک تھام کیلئے منفرد کارروائی
  • خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے سول انتظامیہ کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ