Nawaiwaqt:
2025-03-25@23:43:41 GMT

سونا 600 روپے تولہ مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

سونا 600 روپے تولہ مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

کراچی  (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربنک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ کر  280.45روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2  پیسے گھٹ کر ڈالر 282.02 روپے پر آ گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 11پیسے بڑھ کر 305.32 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 15پیسے بڑھ کر 364.76 روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال ایک پیسہ کم ہو کر 75.

25 روپے اور یو اے ای درہم 2 پیسے کی کمی سے 76.78 روپے رہ گیا۔ دوسری جانب  پیرکو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3لاکھ 18ہزار 600روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 3027 ڈالر پر آ گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کے اضافے سے 3027ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 18ہزار 600روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ملک میں فی دس گرام سونے کی قیمت 515روپے بڑھ کر 2لاکھ 73ہزار 148روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر اور درآمدی طلب بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • پاکستان میں آج بروزپیر،24مارچ کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرگئی