راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، قانونی ٹیم اور جیل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر گیٹ پر اختلافات دیکھنے میں آئے۔

سلمان اکرم راجہ نے جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ ڈسپلن قائم کریں“، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل نہیں، آپ نے انہیں اندر کیوں بلایا اور ان کی گاڑی بھی اندر منگوائی گئی؟

سلمان اکرم راجہ کا مؤقف تھا کہ ہم نے جو نام دیے ہیں، صرف انہی کو ملاقات کے لیے بھیجا جائے، بشری بی بی کی جانب سے سلمان صفدر اور عثمان گل کے نام شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت دی کہ یہ تمام معاملہ کل ہائیکورٹ میں طے ہو چکا ہے لہٰذا صرف ان 6 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جائے جن کے نام پہلے سے فراہم کیے گئے تھے تاہم جیل انتظامیہ نے بالآخر بابراعوان، نیاز اللہ نیازی، اور سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کی اجازت دے دی، اس کے علاوہ ظہیر عباس چوہدری، نعیم حیدر پنجھوتہ اور سلمان صفدر کو بھی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔

جیل عملے کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام رہنماؤں کے نام فراہم کر دیے تھے اور جن کو اجازت دی گئی ہے ان کے ناموں سے بھی آگاہ کردیا گیا تھا تاہم ملاقاتوں کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا، یہ معاملہ اب مزید قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوسکتا ہے اور دیکھنا ہوگا کہ آئندہ اس حوالے سے کیا پیش رفت ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پراسرار عورت گھروں کی گھنٹیاں بجا کر ہوا میں غائب، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کو ملاقات کی اجازت اڈیالہ جیل بابر اعوان کے نام

پڑھیں:

ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

---فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

 تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

انسدادِ دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضمانت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا سنا جائے گا۔

اے ٹی سی نے سلمان اکرم راجہ، شہریار  آفریدی، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، عبدالقیوم نیازی، زرتاج گل، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک، فلک ناز، علی بخاری، عمیر نیازی اور رؤف حسن کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آبپارہ، سیکرٹریٹ، ترنول، رمنا، کوہسار تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعوان کی عمران سے ملاقات کی اجازت پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا
  • بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا جیل عملے سے تنازع
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں رہنماؤں اور وکلاء کی ملاقات
  • عمران خان نے میرے مؤقف کی تائید کی ہے، سلمان اکرم راجہ
  • اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازع
  • بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنماوں کا ہنگامہ
  • عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا کا اعتراض
  • اڈیالہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پر پابندی کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کے وکلا تقسیم
  • ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع