شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی، گیس اور پانی کے بلز ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بے امنی سے کاروبار منتقل ہونے کے نتیجے میں صوبے میں بے روزگاری بڑا چیلنج بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں اور صنعتکاروں کے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بیروزگارى میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کى روزمرہ زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی، گیس اور پانی کے بلز ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بچوں کے اسکولوں کی فیس اور دیگر اخراجات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

شہریوں کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ہر چیز کی قیمت دگنی ہو گئی ہے جب کہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ شہر میں تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر ہے اور  مزدور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں بےروزگاری کی شرح 8.

8 فیصد ہے جو چاروں صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بےروزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر صوبے میں بے روزگاری بڑھی تو جرائم کی شرح میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بے روزگاری ہو رہا ہے اضافہ ہو

پڑھیں:

نوجوان کو آن لائن محبت کی تلاش مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ زندگی ہی اُلٹ گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان! یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 20 کروڑ روپے۔

دہلی میں مقیم ایک فرم کے ڈائریکٹر دل جیت سنگھ کا رابطہ دسمبر میں انیتا نامی ایک خاتون سے ہوا، جس نے حیدرآباد سے ہونے کا دعویٰ کیا۔ عام سلام دعا سے لے کر زیادہ گہری گفتگو تک، دونوں کے درمیان بات چیت اور قربت بڑھتی گئی اور وہ ’’خاص دوست‘‘ بن گئے۔

سنگھ کا اعتماد جیتنے کے بعد انیتا نے مبینہ طور پر ٹریڈنگ کے ذریعے بھاری منافع کمانے کی معلومات شیئر کیں اور تین کمپنیوں کے نام بتائے۔

دل جیت نے پہلی ویب سائٹ پر 3.2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور چند گھنٹوں میں 24,000 روپے کمائے۔ جب انھوں نے منافع میں سے 8,000 روپے آسانی سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے تو ان کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔ دل جیت کو یقین ہوگیا کہ انیتا ان کی خیر خواہ ہے اور انہیں صحیح مشورہ دے رہی ہے۔

پھر انہوں نے چھلانگ لگائی اور اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی تقریباً 4.5 کروڑ روپے منتقل کردیے۔ انیتا کے مشورے پر انہوں نے 2 کروڑ روپے کا قرض بھی لیا اور وہ بھی سرمایہ کاری میں لگادیا۔

دل جیت سنگھ نے 30 مختلف لین دین کے ذریعے تقریباً 6.5 کروڑ روپے 25 بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے۔جب سنگھ نے پہلے کی طرح رقم نکالنے کی کوشش کی تو ان سے سرمایہ کاری کی گئی رقم کا 30 فیصد منتقل کرنے کو کہا گیا۔ ایسا کرنے سے انکار پر ان سے رابطہ منقطع کردیا گیا۔ ان تین ویب سائٹس میں سے دو جن کے بارے میں انیتا نے مبینہ طور پر بتایا تھا، وہ بند ہوگئیں۔

دل جیت نے شک ہونے پر نوئیڈا سیکٹر-36 کے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

تحقیقات پر انیتا کا ڈیٹنگ ایپ پروفائل بھی جعلی نکلا۔ پولیس اب ان اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جن میں رقم منتقل کی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا
  • عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو
  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • محبت کےنام پر“ڈیٹنگ ایپ“پر ملنےوالی دوست نےکروڑوں لوٹ لیے
  • نوجوان کو آن لائن محبت کی تلاش مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ زندگی ہی اُلٹ گئی
  • محبت کے نام پر دھوکا؛ ڈیٹنگ ایپ پر ملنے والی ’دوست‘ نے کروڑوں روپے لوٹ لیے
  • جہاں ایک فرد عید کے لیے 4، 4 سوٹ لیتا تھا وہاں اب ایک لینا بھی مشکل ہوگیا
  • بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج
  • چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چینی صدر