Express News:
2025-03-26@01:04:05 GMT

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

کراچی:

ملک کو درپیش فنانشل گیپ، نئے انفلوز کی آمد نہ ہونے اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

مثبت معاشی توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 15پیسے کی کمی سے 280روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ میں تاخیر، قرض پروگرام کے حوالے سے کوئی ریلیف نہ دیے جانے اور نئے وفاقی بجٹ میں مشکل اہداف مقرر کرنے کی چیمگوئیوں کے سبب ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 280روپے 42پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 02پیسے کے اضافے سے 282روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی

پڑھیں:

گھروں میں سولر سسٹم کے بجائے ونڈ پاور سسٹم لگانا کتنا مفید ہے؟

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔

تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سالوں میں وصول ہوتی تھی اب 10 سالوں سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی جگہ اب لوگ ونڈ پاور سسٹم لگانے کا سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

وی نیوز نے ماہرین توانائی سے گفتگو کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان میں کیا ونڈ پاور سسٹم کامیاب ہے اور ونڈ پاور سسٹم لگانے پر اخراجات سولر سسٹم سے زیادہ آتے ہیں یا کم؟

رینیوایبل انرجی ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ نثار لطیف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونڈ پاور سسٹم دنیا میں بھی کامیاب ہے اور پاکستان میں بھی اگر یہ لگائی جائے تو یہ کامیاب ہے لیکن اس سسٹم کی کامیابی کے لیے بہت سے عوامل کا ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کے علاقے جھمپیر میں بہت کامیاب ونڈ پاور پلانٹس تنصیب کیے گئے ہیں اور یہ گرڈ اسٹیشن کو بھی بجلی دیتے ہیں، پاکستان کے ہر علاقے میں ہوا کا تناسب مختلف ہے، کچھ علاقوں میں ونڈ پاور سسٹم زیادہ کامیاب نہیں ہو سکتے جبکہ سولر سسٹم کے لیے صرف سورج کی ضرورت ہے جو کہ ہر جگہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں بڑے پیمانے پر سولر سسٹم دینے کا اعلان

نثار لطیف نے بتایا کہ دنیا بھر میں سب سے سستی بجلی سولر سے ہی بنائی جا رہی ہے، سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل کم خرچ اور آسان ہے جبکہ ونڈ پاور سسٹم وہاں زیادہ کامیاب ہیں جہاں ہوا کا تناسب بہت زیادہ ہو۔

اخراجات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ونڈ پاور سسٹم لگانے پر سولر سسٹم سے دگنے اخراجات آتے ہیں، گھروں میں اگر سولر سسٹم 10 لاکھ کا لگتا ہے تو اتنی ہی بجلی بنانے کے لیے ونڈ پاور سسٹم پر 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، ونڈ پاور سسٹم بڑی تعداد میں میگا واٹ اور گیگا واٹس تک بجلی بنانے کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اخراجات بجلی توانائی سولر سسٹم ونڈ پاور

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ، قیمتوں میں مزید کمی
  • گھروں میں سولر سسٹم کے بجائے ونڈ پاور سسٹم لگانا کتنا مفید ہے؟
  • پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ,مزید بڑی کمی
  • سونا 600 روپے تولہ مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
  • فلم ’سکندر‘ کتنا بزنس کرے گی؛ سلمان خان نے بتادیا
  • آئی ایم ایف ڈیل میں تاخیر اور درآمدی طلب بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر مہنگا
  • جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا
  • جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا سپیل کرا دیا
  • لائبریری سے لی گئی کتاب 98 سال بعد واپس، کتنا جرمانہ بنتا ہے؟