Juraat:
2025-03-30@07:33:47 GMT

صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے، فٹنس ٹیسٹ ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے، فٹنس ٹیسٹ ہو گا

رپورٹس حوصلہ افزا،پی ایس ایل میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے،پی سی بی
قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا، لندن میں علاج کرا رہے تھے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب ری ہیب مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا قومی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔یاد رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: صائم ایوب

پڑھیں:

عالمی اور مقامی بازاروں میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 22 ڈالر کے اضافے سے 3074 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2380 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 23ہزار 380روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2041 روپے بڑھ کر 2لاکھ 77ہزار 246روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک کئے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ
  • عمران خان کے عید کے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • لاہور: عید پر سفاری زو اور چڑیا گھروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی، سب سے سستا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟
  • صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟
  • عالمی اور مقامی بازاروں میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا
  • صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ کب ہوگا؟
  • سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے