خیبر:

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد ہونے پر تحویل میں لے لیا گیا۔

خیبر میں اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں اس قسم کی گائیڈز کی فروخت پر پابندی عائد ہے، اس لیے ایسا مواد رکھنے سے اجتناب کریں۔

دکان داروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ایسا مواد رکھنے سے اجتناب نہیں کرنے اور ہدایات کی  خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے

حکومت پنجاب نے عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے۔سہولت بازار ختم ہونے کے باعث عوام سستی چینی اور چکن سے محروم ہوگئے جس کے باعث عید کے موقع پر ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار ہی سستی چینی ملی ہے، 2 دن سے چینی لینے آرہے ہیں چینی موجود ہی نہیں ہے، سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔اس حوالے سے سہولت بازار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی، اب ماڈل بازار میں 160روپے کلو چینی کا اسٹاک موجود ہے، چکن کا گوشت ابھی پہنچا نہیں، جب آئے گا تو آج کا ریٹ پتا چلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے گئے
  • کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
  • ٹریفک پولیس نے ٹرانسجینڈرز کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی کیلئے بھرتی کر لیا
  • لاہور: عید کی شاپنگ کیلیے بازار آئی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
  • کراچی: انٹر کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان
  • کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے ہونگے: ناظم امتحانات ظہیر بھٹو
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، مرکزی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا