UrduPoint:
2025-03-31@08:45:23 GMT

میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

میانمار میں شدید زلزلہ، ہنگامی حالات نافذ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء)
میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔

میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس زلزلے سے کس حد تک نقصان ہوا ہے اور فوج کس حد تک امدادی کارروائیاں کر سکے گی۔

دیگر ممالک بھی متاثر

بتایا گیا ہے کہ میانمار میں آنے والا یہ زلزلے بنگلہ دیش، بھارت اورتھائی لینڈ میں بھی محسوس کیا گیا۔

تھائی ایمرجنسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایک عمارت کے ملبے تلے دفن دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

تھائی ریسکیو ورکر سونگ وُت وینگپون نے بتایا کہ منہدم عمارت سے مزید سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت زیرِ تعمیر تھی اور زلزلے کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔

چین کے صوبہ یونان اور سیچوان میں بھی اس زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سرحدی شہر رویلی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زلزلے کے اس زلزلے گیا ہے

پڑھیں:

میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر

میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز



بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے میانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام میانمار میں آنے والے زلزلے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔

ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین اور میانمار ہم نصیب معاشرے میں دکھ سکھ کے شریک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارہ پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین میانمار کو درکار امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ متاثرین جلد از جلد اس آفت پر قابو پا کر اپنے گھر دوبارہ تعمیر کر سکیں۔اسی روز، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی میانمار میں آنے والے زلزلے پر مین آنگ ہلینگ کو تعزیتی پیغام بھیجا۔

متعلقہ مضامین

  • میانمار میں 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ کیوں آیا؟ ماہرین نے وجہ بتادی
  • میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سولہ سو سے تجاوز کر گئی
  • میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی
  • میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے نمبرز جاری
  • میانمار، بینکاک زلزلہ: پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے رابطہ  نمبرز جاری
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے