مہنگائی اور بدانتظامی کا ذمہ دار کون؟سینیٹر ناصر محمود بٹ کے بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف سے سخت سوالات
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی مجلس قائمہ صحت کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر ناصر محمود بٹ نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف سے سوال پوچھ لئے
نواز شریف 2018 میں 50 روپے کلو چینی چھوڑ کر گئے تھے، پی ٹی آئی نے قیمت 200 پر پہنچائی، اس کا زمہ دار کون ہے؟
نواز شریف کے پانچ سال میں آٹا 35 روپے کلو تھا اسے تاریخ کی بلند ترین سطح پر کس نے پہنچایا؟ اور کس نے عوام کی جیب کاٹ کر اپنی جیب بھرلی
پی ٹی آئی حکومت نے پہلے چینی برآمد کرکے مال کمایا پھر درآمد کرکے دوبارہ مال کمایا، یہی حال گندم کا تھا
نواز شریف کے دور میں مہنگائی 4 فی صد اور ترقی کی شرح 6 فیصد سے اوپر تھی
مہنگائی 38 اور 40 فی صد کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر کس نے پہنچائی؟
پی ٹی آئی والوں سے پوچھا جائے کہ خیبرپختون خوا میں سمگلنگ کس کے کہنے پر ہوتی رہی؟
گٹے جوڑ کر جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کی روایت ہے جو آج بھی جاری ہے
کے پی کے مشیر اطلاعات اپنے گریبان میں جھانکنیں پھر بات کریں
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین چلے گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے چین چلے گئے ،بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مخلتف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے ،وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ،اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔