اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں، ادھر سامراجی قوتوں کی پشت پناہی میں یہ شیطانی اور مکروہ کھیل مسلسل جاری ہے چنانچہ اسرائیل کے حوالے سے عالمی دوہرا معیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم القدس 1446ھ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست جس کا وجود ناجائز ہے عالمی سامراج مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے، صہیونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں، ادھر سامراجی قوتوں کی پشت پناہی میں یہ شیطانی اور مکروہ کھیل مسلسل جاری ہے چنانچہ اسرائیل کے حوالے سے عالمی دوہرا معیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگرچہ اسلامی سربراہی کانفرنس تنظیم اور مسلم دنیا سے وابستہ توقعات بھی اب تک سراب ہی ثابت ہوئیں تاہم فلسطینی اور لبنانی عوام کی اسلامی مزاحمتی تحریکیں اس وقت اپنی جدوجہد کو جس موڑ پر پہنچا چکی ہیں اس مرحلے پر کہا جاسکتا ہے کہ اب ماضی کی نسبت عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین نئے انداز اور نئی جہتوں سے ابھر کر سامنے آیا ہے اور دنیا اب نئے زاویے سے مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے پناہ اسرائیلی مظالم اور شدید جارحیت کے باوجود فسلطینی اور لبنانی عوام کی قربانیوں، جذبے، عزم، ہمت اور شجاعت کو دیکھ کر یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ شہدائے فلسطین کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ارض فلسطین ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر دنیا کے تقشے پر نمودار ہوگا جبکہ مسلمانوں کا قبلہ اول بھی آزاد ہوکر فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے عالمی

پڑھیں:

سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا اہم خطاب

سکردو میں القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو شیعہ سنی ملکر اس ناجائز ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہِ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم حکمراں نااہلی، کاہلی، رشوت ستانی اور خوف کی وجہ سے ظالم قوتوں کے سامنے کچھ کر نہیں پا رہے ہیں، یہی چار چیزیں مسلم حکمرانوں کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں، جب تک ہم اہل، دیانتدار، نڈر حکمرانوں کا انتخاب نہیں کریں گے، تب تک مسائل کی دلدل میں پھنستے رہیں گے، حکمرانوں کا انتخاب جب موروثی بنیاد پر ہوگا تو ہم خیر کی توقیر کیسے رکھ سکتے ہیں۔؟ بہت سارے ایسے حکمرانوں کی مثالیں موجود ہیں، جو غریب لوگوں کو سڑکوں پر دیکھ کر اپنے گھر کے پردے نیچے گرا دیتے ہیں۔ سکردو میں یادگار چوک پر القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں مسلم امہ مسائل کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے، مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، یہ ان کی کرپشن کا نتیجہ ہے، جب پاک نہیں ہوں گے اور خوف کے بت نہیں توڑیں گے، تب تک یہ ظالم حکمرانوں کے سامنے کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو ہر حوالے سے عظیم پایا، یہاں با ادب مہذب لوگ بستے ہیں، خدارا یہاں کی روایات اور دینی اقدار کے تحفظ کیلئے عوام الناس اپنا کردار ادا کریں، یہاں کے وسائل کی حفاظت کریں، ورنہ بعد میں کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو شیعہ سنی ملکر اس ناجائز ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب
  • سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا اہم خطاب
  • ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • یوم القدس
  • دوغلی پالیسی ختم کی جائے، حکومت فلسطین پر واضح اور دلیرانہ موقف اختیار کرے، علامہ باقر زیدی
  • دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
  • غزہ اور لبنان میں اسرائیل کو بدترین شکست ملی ہے، مولانا کلب جواد نقوی
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علماء ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی
  • یوم القدس فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کا دن ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں چراغاں و تصویری نمائش کا انعقاد