اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا، سٹیٹ بینک شارٹ ٹرم میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک محدود رکھے گا، بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور توانائی سیکٹراصلاحات سے گردشی قرضے میں کمی کی جائے گی.

(جاری ہے)

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف کے حصول میں کارکردگی کو سراہا، پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا معاہدہ طے پایا ہے، ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری آئی ایم ایف بورڈ سے ملے گی، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے 1.3 ارب ڈالرکی فنڈنگ پر بھی معاہدہ ہوگیا.

وزارت خزانے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات میں خاطر خواہ کارکردگی دکھائی اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، آئی ایم ایف نے اعتراف کیا پاکستان نے توانائی اصلاحات اورٹرانسفارمیشن بروقت کی اور پرائمری خسارہ معیشت کا ایک فیصد سرپلس رہا ساتھ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےاہداف حاصل کیے، آئی ایم ایف نے تعریف کی کہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ میں اصلاحات کی گئیں.

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا اور سٹیٹ بینک شارٹ ٹرم میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک محدود رکھے گا، بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور توانائی سیکٹراصلاحات سے گردشی قرضے میں کمی کی جائے گی، پاکستان توانائی کے ماحول دوست ذرائع کو فروغ دے گا اور ساتھ ہی سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کام کیا جائے گا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیلئے اقدامات آئی ایم ایف سٹیٹ بینک

پڑھیں:

تونسہ میں ایڈز کا پھیلاؤ: مریم نواز نے ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

تونسہ میں ایڈز کا پھیلاؤ: مریم نواز نے ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق تونسہ میں مزید ایک بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 107 ہوگئی جب کہ اسپتال میں روزانہ بچوں سمیت لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کیا گیا ہے جو ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔
پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا
جوائنٹ مشن 7 اپریل سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا، ادھر ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ادویات بھیج دی گئی ہیں لیکن عملہ نہیں پہنچا ہے، اسپتال اسٹاف اور ڈاکٹرز ہی ایچ آئی وی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں،ایڈز کنٹرول پروگرام کے عملے کے آنے کے بعد الگ وارڈ قائم ہوگا۔
مزید برآں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے سرکاری اداروں نے ایک سال میں مجموعی طور پر851ارب روپے کا نقصان کیا.وزارت خزانہ
  • امریکا،کینیڈین شہری پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • تونسہ میں ایڈز کا پھیلاؤ: مریم نواز نے ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کرلیا
  • حکومت کا رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی
  • حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی میں کمی کا دعوی، 10اشیا مہنگی ہو گئیں
  • وزیراعظم، ٹیم کی کاوشوں سے مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی: عظمیٰ بخاری
  • سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ
  • "پاکستان مخالف قانون کا مسودہ " ایک فرد کا اقدام ہے، کانگرس پاکستان سے اچھے تعلق کیلئے اقدامات کرے گی
  • یوریا قیمتیں، استحکام کیلئے اقدامات کا جائزہ، گیس فراہمی 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ 
  • وزیر خزانہ کا عالمگیریت کیلئے جامع سوچ کی فوری ضرورت پر زور