Islam Times:
2025-03-29@18:53:33 GMT

مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ہے، راہل گاندھی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ہے، راہل گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت اور حزب اختلاف کو خاص مقام حاصل ہے لیکن یہاں حزب اختلاف کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سنگین الزام لگاتے ہوئے یہ کہا ہے کہ جب بھی وہ ایوان زیریں میں کچھ بولنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو ان کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بات اس لئے کہی کیونکہ جب وہ ایوان زیریں میں بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان کے بولنے سے پہلے کارروائی کو ہی ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کو ایوان کے ضوابط پر عمل کرنے کی نصیحت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی ایوان زیریں میں اپنی بات نہیں بول پائے تھے۔ اس کے بعد باہر آکر راہل گاندھی نے میڈیا سے کہا کہ انہیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جاتا۔ اس سے پہلے اسپیکر اوم برلا نے راہل گاندھی سے کہا کہ ایوان کے طرز عمل اور اخلاق پر عمل کریں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ایوان زیریں کی کارروائی غیر جمہوری طریقہ سے چل رہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اہم ایشوز کو اٹھانے کے لئے وہ بار بار گزارش کرتے ہیں، لیکن اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق جمہوریت میں حکومت اور حزب اختلاف کو خاص مقام حاصل ہے، لیکن اس ایوان میں حزب اختلاف کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایک کنشن ہے، جس کے مطابق حزب اختلاف کے قائد کو بولنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ حالانکہ جب بھی میں کچھ بولنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو مجھے بولنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف حکومت کی جگہ ہے اپوزیشن کی نہیں۔

اس بارے میں کانگریس رکن پارلمینٹ گورو گگوئی نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایت ہمیں بتاتی ہے کہ ایوان جتنا برسر اقتدار طبقہ کا ہے، اتنا ہی حزب اختلاف کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن لیڈر ایوان میں آتے ہیں اور ایوان میں اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں کچھ اصول دکھا کر لوگوں کے ایشوز اٹھانے کے حق سے محروم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا کوئی وزیر، کوئی بی جے پی رکن پارلیمنٹ صرف کھڑا ہو جاتا ہے تو ان کا مائک شروع ہو جاتا ہے اور انہیں بولنے کا موقع مل جاتا ہے۔

راہل گاندھی کے بیاں پر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے درست بات کہی ہے۔ راہل گاندھی ہمارے حزب اختلاف کے قائد ہیں، وہ ہم سبھی کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلے بھی ہوا ہے کہ انہیں بولنے نہیں دیا گیا اور آج بھی ایسا ہی ہوا ہے، یہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں اسپیکر کی بہت عزت کرتا ہوں، لیکن مجھے نہیں پتہ کہ ان پر کیا دباؤ ہے، حزب اختلاف میں ایک سے بڑھ کر ایک دمدار لیڈر ہیں، انہیں بھی اپنی بات رکھنے کا موقع ملنا چاہیئے"۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے رکن پارلیمنٹ ایوان زیریں حزب اختلاف ایوان میں اپنی بات جاتا ہے کے لئے

پڑھیں:

موٹی خواتین کے بچوں میں بھی مٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماں کی صحت اور طرز زندگی کے انتخاب اس کے بچوں میں بالغ ہونے پر مٹاپے کے خطرے کا باعث بن سکتے  ہیں۔

محققین نے پی ایل اوز  میں رپورٹ کیا کہ خاص طور پر، اگر کوئی خاتون مٹاپے کا شکار ہو تو اس کے بچے کی بلوغت میں مٹاپے کا امکان تین سے چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔

نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ماں کی سگریٹ نوشی سے ان کے بچوں میں مٹاپے کا خطرہ 60 فیصد سے 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

برطانیہ میں ایڈنبرا یونیورسٹی کی ایک ریسرچ فیلو گلینا نائٹنگیل کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا خاص طور پر، ہم نوٹ کرتے ہیں کہ زچگی کے اثرات کا اثر 42 سال کی عمر تک برقرار رہتا ہے اور حیرت انگیز طور پر یہ عوامل موجودہ مٹاپے کی وبا شروع ہونے سے پہلے ہی قوی تھے۔

نئی تحقیق کے لیے محققین نے تقریباً 11,500 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہوں نے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں مارچ 1958 میں ایک ہفتے میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں جاری برطانوی مطالعے میں حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت بینکوں کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، کانگریس
  • فجی اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، اسپیکر فجی پارلیمنٹ
  • سعودی ایوان شاہی کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کرگئے
  • عیدالفطر مہنگائی اور چینی کی قیمت
  • برطانوی پارلیمان کا اسٹار آف پاکستان ایوارڈ، فیروز خان کے نام
  • ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اضافی سہولتوں پر کوئی اعتراض نہیں،خواجہ آصف
  • موٹی خواتین کے بچوں میں بھی مٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، ماہرین
  • طاقت کا نشہ
  • نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ،چیئرمین پی اے سی