2025-04-16@21:30:53 GMT
تلاش کی گنتی: 937
«کی سرنگوں»:
(نئی خبر)
سلطنت پنجاب کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی گوجرانوالہ میں واقع تاریخی حویلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی محض کتابوں میں رہ جائے گی؟ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی تاریخی شناخت اجاگر ہوگی بلکہ وہاں سکھ یاتریوں کی آمد اور سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں گوجرانوالہ حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جنم بھومی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر گورنر ہاؤس پہنچے۔ صدر سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ سید علی حیدر گیلانی نے پارلیمانی وفد کی قیادت کی۔ وفد نے صدر کو پنجاب میں درپیش سیاسی مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملے۔ صدر زرداری سے مخدوم احمد محمود نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے ن لیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے، پارلیمانی وفد نے صدر مملکت کو بتایا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی ارکان کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملے میں بھی ترجیح...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔ کراچی میں پاکستان بنکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بنکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004ء کے مقابلے میں 2024ء میں آدھے ہو گئے ہیں۔ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دئیے گئے۔ انھوں نے کہا فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ہے، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔ بنکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور سٹیٹ بنک، بنکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ بنکوں کو اپنے بزنس...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے تمام بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو اپنے ایکسپوژر کو حکومت اور بڑے کارپوریٹ سیکٹر سے ہٹا کر چھوٹے قرض داروں اور ایس ایم ایز پر مرکوز کرنا ہوگا تاکہ پائیدار بزنس ماڈل اور منافع یقینی بنایا جا سکے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کا بینکاری اور مالیاتی نظام ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاہم بینکوں کی جانب سے 74 فیصد قرضے بڑے کاروباری اداروں...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ میں سرکلرڈیٹ ختم کرکے بوجھ پھر عوام پر ڈالا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے صدر مسلم لیگ نون کی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب تک موجودہ وزیراعظم کی (ن) لیگ ہے اس میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نون لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے دوران طے ہوا تھا کہ اداروں کی نجکاری کو...
مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے شہر کچہ پکہ میں قومی مرکز میں استقبال ماہ مبارک رمضان اور شہدائے قدس کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی اور ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی کے علماء نے بھی...
گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔ پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بینکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004 کے مقابلے میں 2024 میں آدھے ہوگئے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ جمیل احمد نے کہا کہ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور اسٹیٹ بینک، بینکاری...
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 790روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے انڈے 274 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے. نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے. عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں، سیاست دان اندر پاؤں اور باہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے. پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے، کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں اسے گیند نظرنہیں آتی، اسی طرح جمہوریت...
—فائل فوٹو کوٹ ادو میں رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مزید 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔کوٹ ادو میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری نے شہر کے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ سرگودھا: چھاپے میں برآمد چینی کی 500، کھاد کی 200 بوریاں سرکاری ریٹ پر فروختسرگودھا میں گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی 500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل 16 فروری کو ہونے والی ایک کارروائی کے دوران بھی چینی کی ذخیرہ کی گئی 8 ہزار بوریاں برآمد...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، وہ ایک خط وفاق کو بھی صوبے کے حقوق پر بھی لکھیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر خط میں این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی درخواست کریں، خط میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی اور سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے کی استدعا کریں۔ کے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے:...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام نہیں صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں، گورنر ہاؤس کا کردار آج کل محض ایک ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں قائم پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے۔پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ٹرانسفر پوسٹنگ فار سیل ہے، کلاس فور سے لے کر تمام نوکریوں کی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت نے 20 ہزار ملازمین فارغ کیے تاکہ ان پوسٹوں کی بولیاں لگائی جائیں، یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی نشستوں کی بولیاں لگائی جائیں گی، وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے سرچ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تلہ گنگ، لاہور، موٹر وے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹر وے، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کاامکان ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخواکے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی جبکہ خیبر پختونخواکے بالائی علاقوں میں مزید بارش ہونے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔آزاد کشمیر میں بارش اور برفبار ی کا ا مکان ہے، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔ میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی بابا نے کہا تھا کہ "میں...
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارشیں ہو سکتی ہیں 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برف باری بھی متوقع ہے۔ ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد...
ویب ڈیسک : رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ کیا پھر سے چاند کا تنازع شروع ہونے والا ہے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔ پاک...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی افسردہ ہوگئے۔ دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی 6 وکٹوں سے شکست کے بعد اپنے ردعمل میں گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قرضے کی قسط لینا آسان ہے لیکن ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اگر جیت جاتی تو بہت خوشی ہوتی، شائقین کے ساتھ میرا دل بھی ٹوٹا ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے کے ساتھ اس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیتا۔ پاکستان...
مغربی ہوائیں ملک میں داخل۔ بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو تیار۔ آج شام سے برسات ہوگی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ بالائی وادیوں میں برفباری متوقع۔ محکمہ موسمیات نے 2 مارچ تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک کے بیشتر مقامات پر آج شام سے بادل برسیں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی نوید سنادی گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند...
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے بتایا کہ 22سالہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولس نے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق دھریمہ نواب کالونی کی رہائشی لڑکی کو ثمر بٹ بیرون ملک بھجوانے کے لیے انٹرویو دلوانے کے گیا۔ والد امان اللہ نے الزام لگایا کہ ثمر بٹ اور اس کے 4 دوست نامعلوم مقام پر لیجا کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ والد امان اللہ نے بتایا کہ حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونےکاامکان ظاہرکردیاشمالی علاقوںمیں برفباری کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں آج24فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔ پنجاب اور اسلام آباد میں25فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں25فروری سے2مارچ تک شدید بارشیں اور برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں24فروری سے26فروری تک بارش...

دیکھتا ہوں حکومت کیسے زمینداروں سے ٹیکس لیتی، سٹیڈیم کا نام بدلنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی: فیصل کنڈی
پشاور (خبر نگار خصوصی) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے۔ گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کر سکی۔ سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔ اپنے بیان میں گورنر کے پی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی زیادہ کارکردگی کی ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ حکومت چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈا پور مناظرے میں ہار گئے تو استعفا دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں الگ بات کرتے ہیں اور باہر جا کر مکر جاتے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کے اعلان پر صوبائی گورنر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے، میں دیکھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیسے کسانوں سے...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کی طرح گورنر سندھ کا بھی دل ٹوٹ گیا، انہوں نے قومی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں رسائی کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط لینے سے بھی مشکل قرار دے دیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر دل گرفتہ ہوکرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلہ میں جانا مشکل ہوگیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن لڑ کھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارہ مزہ کر کرا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم 23 کی کارروائیاں روانڈا کی دفاعی افواج کی حمایت سے جاری ہیں اور تحریک کے گوما شہر پر قبضے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔کونسل نے اپنی قرارداد میں، جس کی تمام پندرہ ارکان نے تائید کی، فیصلہ کیا کہ ایم 23 فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کرے اور گوما، بوکاوو اور ان تمام علاقوں سے دستبردار ہو جائے...
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ میدیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو...
چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو رہا ہے میاں مٹھو کے نام سے مشہور طوطے نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔میچ سے قبل کئی حلقوں سے پاکستان کی جیت کی پیشگوئیاں سامنے آ چکی ہیں۔ اب ایک طوطے میاں نے بھی اس میں انٹری دی ہے اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔طوطا جس کو گھروں میں پال کر عرف عام میں میاں مٹھو کا نام دیا جاتا ہے۔ سڑکوں پر نجومیوں کے پاس تو لوگوں کی...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نامناسب حرکت قرار دیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، وزیر اعلیٰ اس صوبہ کی شناخت مٹانے اور صوبہ کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا...
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے، اسی طرح 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور: فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش...
گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مزید پڑھیں؛ پشاور کے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام پر رکھنے پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی ، بہار اور بنگلہ دیش میں آنے والا زلزلہ کسی بڑے زلزلے سے پہلے کی علامت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے حالیہ زلزلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ملک بھر میں سبھی بٹالین کو الرٹ کر دیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ لہٰذا حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین...
بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے اسپیل کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں 25 فروری تا 2 مارچ بارش اور برف باری متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اور اس کے بالائی علاقوں میں 24 تا یکم مارچ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق خیبر پختونخوا اور...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔(جاری ہے) گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے بہادر سپوتوں کی بہادری اور شجاعت لازوال مثال ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کے منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد باد پیش کرتا ہوںامید ہے کہ آپ پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔آجر اور آجیر کو ایک دوسری کی مشکلات کا احساس ہونا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کیمسلسل کوششوں اور سخت فیصلوں سے ملکی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے۔۔دو سال پہلے ہرروز ملک کے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھیحکومت کے بعض سخت فیصلوں کا بوجھ سرکاری ملازمین پر بھی پڑااگر پاکستان ڈیفالٹ کر...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
مشہور برطانوی شیف گورڈن رامسے نے پاکستانی خاتون مریم اشتیاق کی بنائی گئی ’تندوری چکن‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کھانے بنانے کے مقابلے ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے پکوان کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریم اشتیاق کی بنائی گئی تندوری چکن کا ذائقہ چکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین کھانے موجود ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq) مریم اشتیاق کی تندوری چکن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لذیذ ہے، پاکستانی ہونے کے ثبوت اس میں موجود ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹاکرے سے قبل ہندو آئی آئی ٹی بابا کی نئی یپیشگوئی سے شائقین کرکٹ حیران کردیا ہے۔ بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیشگوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ آئی آئی ٹی بابا کے چیمپئینز ٹرافی کے ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں: شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف مہاکمبھ میلے کے...
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ...
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقتصادی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کرپشن کے خلاف گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہے اور حکومتِ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر سنجیدگی اور عزم کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں...
سرکاری اداروں کے بورڈز میں غیر پیشہ ور افراد کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) نے ریاست کے ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں غیر پیشہ ورانہ ارکان کی غیر متناسب موجودگی اور ان اداروں میں موثر آڈٹ اور مانیٹرنگ میکانزم کی عدم موجودگی کی مذمت کی ہے۔ سی ایم یو نے گورننس کی کمزوریوں اور قوم کو ہونے والے مالی نقصانات کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اور آڈٹ معیارات کو اپنانے کی تجویز دی ہے۔ سی ایم یو نے مالی سال 24-2023 میں ایس او ایز کی کارکردگی کے تجزیے...

چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس
چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا سترھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ، کمشنر سوشل سیکورٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ . ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کے سترھویں اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آیٹمز زیر غور لایے گیے اور کمشنر سوشل سیکورٹی...

فیصل کریم کنڈی سے روبینہ خالد کی ملاقات ،بی آئی ایس پی کی فعالیت، فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ...
آئی ایم ایف نے اپنے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کی حکومت کی گورننس اور کرپشن کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہوئے، وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہے۔ آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ اس کی ٹیم رواں سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ مزید معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیم پاکستان کا دورہ گورننس، شفافیت اور اقتصادی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے مواقع تلاش کرنے کے مقصد سے کرے گی۔ اس دورے کا...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، پاکستان سے مزید تعاون کے لیے تیار ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید پاکستان کا پھر دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی، دورہ پاکستان کا مقصد حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن...
بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔ رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت...
برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے، اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔ برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے،...
کراچی: بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچل کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ، مشتعل مکینوں نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا ،متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ جان لیوا حادثہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی بروہی گوٹھ میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے آیا تھا اور ریورس کرتے ہوئے علاقے کا لڑکا پہیوں تلے آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 10 سالہ صائم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے موقع...
مسجد کے متولی نے جی ڈی اے کے حکم کے خلاف کمشنر کورٹ میں اپیل کی ہے، فی الحال ابھی اس ایشو پر کوئی بھی ایڈمنسٹریٹو افسر کیمرے پر بولنے کو تیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھپور میں جی ڈی اے (گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے میونسپل کارپوریشن کی زمین پر مبینہ طور پر ناجائز طریقے سے بنائی گئی جامع مسجد کو منہدم کرنے کے لئے 15 دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ گورکھپور کے گھوش کمپنی چوراہے کے پاس میونسپل کارپوریشن کی 47 ڈسمل زمین پر بغیر نقشہ کی منظوری کے بنی تیسری منزل کو منہدم کرنے کا جی ڈی اے نے حکم جاری کیا تھا۔ 15 فروری کو مسجد کے مرحوم متولی کے بیٹے شعیب...
پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی وجہ سے دشمن کو پاکستان یا آزاد کشمیر کے ایک انچ کے ٹکڑے پر بھی قبضے کی ہمت نہیں۔برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اب ایسا آرمی چیف معاشی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی بنائی ہے جس میں دوست ممالک پیسے ڈال رہے ہیں اور پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو رہا ہے تو کیا کسی کو اس پر اعتراض ہونا چاہیے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورگردونواح میں رات کے اوقات میں تیز ہواوں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال،دیر،سوات، شانگلہ،کوہستان،مانسہرہ میں گرج چمک کیساتھ سیبارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،مہمند، خیبر، اورکزئی،کرم، وزیرستان، پشاور میں گرج چمک کیساتھ سے بارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنیکی توقع ہے،راولپنڈی، جہلم،منگلا،اٹک،سرگودھا میں تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،میانوالی،بھکر، خوشاب،حافظ آباد،گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،منڈی بہاالدین، گجرات،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سی266روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
سعوی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں اس وقت موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی صورتحال جمعرات، 20 فروری تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، اولے اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں تیز ہواؤں، اولوں اور سیلاب کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق، سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی...
— فائل فوٹو سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایک مجرم کو پھانسی اور دوسرے کو 35 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو 13 لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔قتل کیس کے دیگر 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔2 سال قبل پرانی دشمنی پر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف 22 اپریل 2023ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی...
گوجرانوالہ کی 5 سالہ فوڈ وی لاگر عروہ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ننھی عروہ اپنے خوبصورت اور معصومانہ انداز میں گوجرانوالہ کے کھانوں کو سامنے لاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’انہیں کھانوں کو ایکسپلور کرنا اور ویڈیوز بنانا بہت اچھا لگتا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: وی لاگر بچے: ’ننھے شیراز کے ساتھ والد نے بڑی نیکی کی، دیگر والدین بھی پیروی کریں‘ عروہ کا کہنا ہے کہ وہ پڑھائی کے وقت پڑھتی، کھیلنے کے وقت کھیلتی اور ویڈیوز کے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تاکہ ان کی پڑھائی کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔ ننھی عروہ کے والد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو ویڈیوز بنانا...
لاہور‘گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وفد کے دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں بنگلہ دیش میڈیا ہائوسز کے 10 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ‘ ان کے ساتھ دین کا بھی رشتہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آئوٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔ سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرگودھا کے نواحی چک نمبر 103شمالی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان قید سے جلد رہا ہوگا۔وہ ضمیر کا قیدی ہے۔حکمران ملک میں خانہ جنگی اور فساد شروع کرنا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھے ہیں وہ ملکی استحکام اور اس کی بقاء سے وابستہ ہیں۔ موجودہ حکمران تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو اس میں عدم استحکام سے دو چار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ مصلحت پسندی سے کام لیں۔عمران خان...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بچپن کے تجربہ کار کوچ نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بلے باز کی کارکردگی کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔ بھارتی کرکٹر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہے تاہم اُن کے بچن کے کوچ راج کمار شرما نے پیش گوئی کی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ کوہلی بغیر کسی خوف کے میدان میں آکر شاندار بیٹنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات بڑے ایونٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ یقینی طور پر چیئمپئنز ٹرافی میں بھی فاتحانہ کردار ادا کرے گا۔ راج کمار شرما نے کہا کہ اگر اعداد و شمار دیکھیں جائیں تو کوہلی آئی سی سی...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے تو اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، وہ سب سے پہلے اپنا ایڈوائزر بدلیں، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا۔کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا کہنا تھا...
مسلح جھڑپوں کے بعد 10 ہزار افراد کی کانگو سے ہجرت، برونڈی پہنچ گئے،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیروبی(آئی پی ایس )برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران 10,000 سے زائد افراد نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) میں جاری مسلح جھڑپوں سے بچنے کے لیے ملک میں پناہ لی ہے۔برونڈی کی وزارت داخلہ کے مطابق، پناہ گزین گتمبا بارڈر کراسنگ یا دریائے روسیزی کے ذریعے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔حکام فوجیوں، شہری اور بیمار افراد کی شناخت میں مصروف ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کی مدد سے رہائش اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ روانڈا کی حمایت...
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے موسم کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 19 سے 21 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں کے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے جس سے موسم میں اہم تبدیلیاں آئیں گی جن میں تیز ہوائیں اور بارشیں شامل ہیں۔ پنجاب، لاہور اور گردونواح کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات جیسے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، اس کے اثرات صوبے کے دیگر حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں...
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن رواں ہفتے شام کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عبوری حکومت کے عہدیداروں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والوں سے ملک میں قیام امن، استحکام اور ترقی پر بات چیت کریں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ خصوصی نمائندے نے چند روز قبل میونخ سلامتی کانفرنس میں شام، فرانس، جرمنی، عراق، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں سے بات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شام میں وہاں کے لوگوں کے زیرقیادت اور عالمی برادری کی مدد سے جامع سیاسی...
پشاور(آن لائن )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں آج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نہ پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر بوکاؤ میں ہزاروں ٹن امدادی سامان لوٹے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے واقعات سے لاکھوں تباہ حال لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔یہ واقعہ روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23 باغیوں کی جانب سے شہر پر حملے اور قبضے کے دوران پیش آیا۔ 'ڈبلیو ایف پی' نے کہا ہے کہ لوٹا جانے والا امدادی سامان انسانی بحران سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے رکھا گیا تھا جنہیں اب مزید مشکل حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ Tweet URL 'ڈبلیو ایف پی' نے بتایا ہے کہ اس کے گوداموں سے...
اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں تمام...
کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں موسم گرما کا آغاز تقریبا ہو چکا ہے اور سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے سعود شکیل کو بابراعظم کے بجائے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بابر نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے لیے اوپننگ کی لیکن تین اننگز میں 20.67 کی اوسط سے صرف 62 رنز ہی بنا سکے۔ صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان فخر زمان کے لیے موزوں اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں ہے جب کہ...
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جس سے خشک موسم کے خاتمے کی توقع کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پیر 17 فروری کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جب کہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 سے 35 فیصد کے درمیان تھا۔ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔ بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 18 سے 20 فروری کے درمیان بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس سے...