پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ  کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا  ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟

 انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کبھی صوبے کے حقوق کے لیے اسلام آباد میں جنگ نہیں لڑی، لیکن کے پی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے کو بحران کی طرف لے جانا ہے، کئی سالوں سے صوبے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ کسان ٹیکس کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو خط لکھا جا چکا ہے اور وہ چترال سے ڈی آئی خان تک ہر جگہ کسانوں کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہوں گے، حکومت نے غریب کسانوں سے بھتہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں کسانوں کو سہولت دینے کے لیے کسان کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، مگر خیبر پختونخوا میں کسانوں سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے کسانوں نے زرعی ٹیکس کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے کسان دھرنا دیں گے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں کسان کنونشن کے دوران احتجاج کا اعلان کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی علی امین کہا کہ

پڑھیں:

صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ اس صوبےکو تباہ کرنا ہے؛ گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں سے ٹیکس لیتی ہے، اگر سی ایم سول نافرمانی کا اعلان کرسکتا ہے تو ہم صوبائی حکومت کے ایسے اقدامات پر سول نافرمانی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

پشاور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ اس صوبےکو تباہ کرنا ہے، صوبائی حکومت صوبائی حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہی، معاہدوں کے تحت دیگرصوبوں میں نہریں بن گئی ہمارے صوبے میں نہیں بنی۔  رواں سال چشمہ رائٹ بینک کینال کو شروع کریں گے، اگر سی ایم سول نافرمانی کا اعلان کرسکتا ہے تو ہم صوبائی حکومت کے ایسے اقدامات پر سول نافرمانی کا اعلان کرسکتے ہیں، میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں سے ٹیکس لیتی ہے، یہ اسلام آباد میں دھرنا دے کر پتلی گلی سے نکلتے تھے، ہم بھی زمینداروں کے ساتھ دھرنا دے سکتے ہیں۔

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

 فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی 34 میں سے 24 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر نہیں ہیں، سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہمارے صوبے میں ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ اس صوبےکو تباہ کرنا ہے؛ گورنر خیبر پختونخوا
  • عظمی بخاری کا صوبائی ترجمانوں کو اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج
  • گورنر کے پی کا علی امین کو وزیراعلی سندھ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج
  • گورنر کے پی کا علی امین کو وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج
  • عظمیٰ بخاری کا صوبائی ترجمانوں اپنے اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج
  • نگراں دور حکومت میں بھرتیاں، پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ چیلنج کر دیا
  • عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، نظریات کو قید نہیں کر سکتے، علی امین
  • خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
  • علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان