گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام نہیں صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں، گورنر ہاوس کا کردار آج کل محض ایک ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرح گورنر بھی صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، تہران کی مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ واقعے پر ایران سے رابطے میں ہیں، مکمل تحقیقات کرکے ذمے داروں کو سزا دی جائے، پاکستان کو ایرانی حکام سے مکمل تعاون کی امید ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز آٹھ پاکستانی شہریوں کو سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔