گورنر پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ماحولیاتی آلودگی و تجارت پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے، انسانی سمگلروں سے نمٹنے کیلئےپاکستان میں سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
انہوں نے اطالوی سفیر سے درخواست کی کہ اٹلی کی حکومت امیگریشن قوانین میں آسانی پیدا کر کے لیگل طریقے سے پاکستانیوں کو مواقع فراہم کرے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان سے زیتون کا درآمد کر کے زیتون کے تیل میں استعمال کر سکتا ہے، میڈ ان پاکستان زیتون کا تیل بھی مارکٹ میں آنا شروع ہو گیا ہے، میڈ ان پاکستان آلیو آئل اٹلی کی ٹیکنالوجی کی سپورٹ سے مزید بہتر ہوگا۔
پولیس اہلکاروں کا سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت کا انتظام، مقدمہ درج
سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان کاروباری وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے،آ لودگی کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، حکومت پنجاب نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کی ہیں جس سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب اٹلی کی
پڑھیں:
اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں، گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔(جاری ہے)
اس موقعے پر اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔اٹلی قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاوس میں امید کی گھنٹی بجائی۔اس حوالے سے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ امید کی گھنٹی سمیت دیگر گورنر اینیشیٹیوز عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں انتہائی شاندار ہیں۔