کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے اور گورنر ہاوس کی گھنٹی بجانے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے تو اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، وہ سب سے پہلے اپنا ایڈوائزر بدلیں، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا۔
کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے۔
پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کے پی میں جامعات کی وی سیز کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دینے پر جواب طلب
پشاور:کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات وزیراعلی کو دیے ہیں، یہ قانون سازی غیرآئینی طور پر لائی گئی ہے، یہ قانون سازی منی بل کے ذریعے کی گئی ہے۔
وکیل کے مطابق گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اس کا کام یونیورسٹیز کو غیر سیاسی رکھنا ہے، وزیراعلی کو اختیارات دینے سے یونیورسٹیز کے معاملات سیاست کی نذر ہوجائیں گے، یہ ترامیم غیرقانونی ہیں عدالت انہیں کالعدم قرار دے۔