گوجرانوالہ: 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں پی ٹی آئی کے کنونشن میں پولیس کا چھاپہ
لاہور:لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ورکرکنونشن میں ردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔