کوٹ ادو: ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کوٹ ادو میں رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مزید 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
کوٹ ادو میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری نے شہر کے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
سرگودھا میں گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی 500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
اس سے قبل 16 فروری کو ہونے والی ایک کارروائی کے دوران بھی چینی کی ذخیرہ کی گئی 8 ہزار بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی چینی مبینہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بوریاں برآمد ذخیرہ کی گئی چینی کی
پڑھیں:
روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد
—فائل فوٹومحکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔
وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے بلا تفریق کاروائیاں تیز کی جائیں اور روڈ چیکنگ مہم کو بھی بلا ناغہ جاری رکھا جائے گا۔