لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔

اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر جا رہی ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے مطالبے کیا کہ ڈمپر اور ٹینکر مافیا کو لگام دی جائے ورنہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے۔ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے۔

بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراءڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔ ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد اور سیاسی رہنماوں کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے۔گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری پرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیںہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں کراچی میں تیز فتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔ مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی تھی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق جیل چورنگی سے حسن سکوائر جانے والے روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا۔

واٹر ٹینکر ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے۔اس دوران موٹر سائیکل سوار زد میں آ گیاتھا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھاجبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ایک ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ پی ٹی آئی

پڑھیں:

کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ اور میئر کراچی کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ہوئی، جس میں شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان کی بھرپور سپورٹ جاری رکھی جائے گی، کراچی کی ترقی ہم سب کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلقات ہیں اور شہر کی بہتری اور عوام کی خدمت ہی دونوں کا مقصد ہے، گورنر سندھ کو کراچی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر آگاہ کیا ہے، انشا اللہ ہم سب مل کر کراچی کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، یہ ملاقات کراچی کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ شہر کے اہم عہدیداران مل بیٹھ کر شہر کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
  • اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ
  • ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں، ترجمان حکومتِ سندھ
  • ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں: ترجمان حکومتِ سندھ
  • شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان