گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ  کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو رکھا  جائے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گورنر کے پی کا علی امین کو وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج

پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو سندھ کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج دے دیا۔

اپنے بیان میں گورنر کے پی نے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی زیادہ کارکردگی کی ہو تو وزیر اعلیٰ سندھ حکومت چھوڑ دیں گے، علی امین گنڈا پور مناظرے میں ہار گئے تو استعفا دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میٹنگ میں الگ بات کرتے ہیں اور باہر جا کر مکر جاتے ہیں۔

کسانوں کے احتجاج کے اعلان پر صوبائی گورنر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے، میں دیکھتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ کیسے کسانوں سے ٹیکس لیتا ہے۔ کسان کنونشن کے بعد بلدیات کنونشن کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کبھی صوبے کے حقوق کی جنگ اسلام آباد میں نہیں لڑی لیکن کے پی حکومت نے فیصلہ کرلیا کہ صوبے کو غرق کرنا ہے، کئی سالوں سے صوبے کے کاشتکاروں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان ٹیکس کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو خط لکھا، چترال سے ڈی آئی خان تک ہر جگہ احتجاج میں ان کے ساتھ ہوں گا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ اب حکومت نے غریب کسانوں سے بھتہ لینا شروع کر دیا ہے، جن لوگوں کو صوبائی حکومت کو مسلط کیا لوگ ان کو بھتہ دے رہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں کسان کو کسان کارڈ، کے پی میں کسان سے بھتہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے کسانوں نے زراعت ٹیکس کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے سامنے صوبہ بھر کے کسان دھرنا دیں گے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں کسان کنونشن کے دوران احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ کسان کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے بعد کسان صوبے بھر میں احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کے پی کا علی امین کو وزیراعلی سندھ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج
  • گورنر کے پی کا علی امین کو وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر مذاکرے کا چیلنج
  • ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گورنر خیبرپختونخوا
  • سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے: فیصل کریم کنڈی
  • سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟
  • پی ٹی آئی نے سمجھوتے کے تحت عمران کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے: فیصل واوڈا
  • فیصل کریم کنڈی سے روبینہ خالد کی ملاقات ،بی آئی ایس پی کی فعالیت، فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال