چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز ) چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں آئی سی ٹی ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کا سترھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران سمیت ضلعی انتظامیہ، کمشنر سوشل سیکورٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

.

ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کے سترھویں اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آیٹمز زیر غور لایے گیے اور کمشنر سوشل سیکورٹی نے اجلاس کو مختلف ایجنڈہ آیٹمز پر تفصیلی دی.تفصیلات کے مطابق ایمپلایز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں سوشل سیکورٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح اجلاس میں دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کیلیے ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ سمیت معذور افراد کیلئے سٹاف ویلفیئرفنڈ قایم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مختلف منصوبوں کیلیے جواینٹ وینچرز کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوایزر کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اجلاس میں ورکرز کیلیے مذکورہ ایجنڈہ کو مدنظر رکھتے ہویے حج پالیسی کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا. اس پالیسی کے تحت سات سال سے زاید ملازمت کرنے والے ورکرز درخواست دینے کے اہل ہونگے،مزید برآں اجلاس میں ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج و معالجے کیلیے شہر کے اعلی اور معیاری ہسپتالوں کو پینل پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پینل پر لیے جانے والے ہسپتالوں میں پی اے ایف، فوجی فاونڈیشن، نیسکام، کے آر ایل سمیت پنجاب سیکورٹی ہسپتال شامل ہیں۔

چییرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر فنانس کو تمام ہسپتالوں میں کنٹریکٹ ریٹس سمیت ڈسکاونٹ پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت بھی کی. بعد ازاں اجلاس میں حال ہی میں ہمک ماڈل ٹاون میں تعمیر کردہ سوشل سیکورٹی میڈیکل سینٹر کیلئے سٹاف کی بھی منظوریدی گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک

اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ملزم 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ: “اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔”

متعلقہ مضامین

  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
  • اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد و گرد ونوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پی ایس ایل 10:افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح
  • ایلکس کیری اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • اسلام آباد کے ایف 7 مرکز میں ’بیگ اینڈ بائٹس‘ — آلو کے چپس کے بیگ میں انوکھا ذائقہ